زائرین امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر پابندی کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
مقررین نے کہا کہ زائرینِ کربلا کا راستہ بند کرنا ان کے آئینی، مذہبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ علما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بائی روڈ زیارتِ اربعین پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے اور زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ زائرینِ امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر عائد پابندی کے خلاف کراچی میں شاہراہِ پاکستان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین زائرین شریک ہوئے۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ زائرینِ کربلا کا راستہ بند کرنا ان کے آئینی، مذہبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ علما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بائی روڈ زیارتِ اربعین پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے اور زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بائی روڈ
پڑھیں:
ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی: راولپنڈی میں ایک شہری پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔