جنوبی افریقا کے آٹھ کرکٹرز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے سبب آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کرک انفو کے مطابق ان آٹھ کھلاڑیوں میں کیگیسو رباڈا، ایڈن مارکرم، مارکو جینسن، ٹرسٹین اسٹبز، لنگی اینگیڈی، وائین مُلڈر، راین رکلٹن اور کوربن بوش شامل ہیں جو کہ جنوبی افریقا کے باقی اسکواڈ کے ساتھ 30 مئی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فائنل کے لیے برطایہ روانہ ہوں گے اور تین جون سے زمبابوے کے خلاف ارُن ڈیل میں وارم اپ میچ کھیلیں گے۔

ای ایس پی این کرک انفو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا کے آئی پی ایل انتظامیہ کے ساتھ کھلاڑیوں کی جلدی ریلیز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

ڈبلیو ٹی سی کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا کے

پڑھیں:

میسی کی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انٹر میامی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

پی ایس جی نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر انٹر میامی کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

میچ کے تمام گول پہلے ہاف میں ہوئے، پی ایس جی کی جانب سے جواؤ نیویس نے 2 گول کیے۔

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ 2 سالہ نئے معاہدے پر دستخط کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس کچھ پیشکشیں تھیں کہ میں کلب ورلڈ کپ میں کھیلوں، لیکن میں نے سوچا یہ کوئی معنی نہیں رکھتا، کیونکہ میرے لیے بہتر ہے کہ میں مکمل آرام کروں اور اچھی تیاری کروں۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ میرا مقصد ناصرف النصر کے لیے بلکہ پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے بھی مکمل طور پر تیار رہنا ہے، اسی وجہ سے میں نے نیشنز لیگ کے آخری میچ تک خود کو محدود رکھا اور دیگر کسی پیشکش پر توجہ نہیں دی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اظہر محمود کو پی سی بی میں نیا عہدہ مل گیا
  • کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے شاندار کارنامہ انجام دے دیا
  • کیشو مہاراج کا تاریخی سنگِ میل، 136 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • میسی کی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی
  • جنوبی افریقی بیٹر لوان پریٹوریس نے جاوید میانداد کا اہم ریکارڈ چھین لیا
  • ایشین یوتھ گرلز نیٹ بار چیمپئن شپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی
  • فیفا کلب ورلڈ کپ 2025: چیلسی نے بینفیکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
  • کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے بجائے آرام کو ترجیح کیوں دی؟
  • ارشد ندیم کی عالمی رینکنگ مستحکم، ورلڈ چیمپئن شپ پر نظریں
  • ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان ون، پاکستان ٹو کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی