پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام اب کسی بھی لیگ میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ پاکستان کا نام استعمال کرنے کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کو فائنل کھیلنے کی اجازت ہوگی، ڈبلیو سی ایل میں بھارتی انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کے نام کی ساکھ کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔ خیال رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے رانڈ میچ اور سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیاتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کی سزا معطل بھارت خود کو ایک ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا، امریکی وزیر خزانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز پاکستان کے نام میں پاکستان

پڑھیں:

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف  کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے، جس سے پاکستان کی براہ راست فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بدھ کو فیصلہ سنا دیا۔

بھارت چیمپیئنز کی ٹیم نے جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

سابق کھلاڑیوں کی مخالفت اور اسپانسر کی علیحدگی

بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کی حمایت بعض سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی کی ہے، جن میں سریش رائنا اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی عوامی طور پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔

اس حوالے سے ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹّی نے کہا ’ہم بھارت چیمپیئنز کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہیں، لیکن پاکستان کے خلاف سیمی فائنل محض ایک کھیل نہیں، دہشتگردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم ایسے کسی بھی ایونٹ کی حمایت نہیں کرسکتے جو پاکستان جیسے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے۔‘

انہوں نے مزید کہ کہ ایز مائی ٹرپ بھارت کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ سے خود کو علیحدہ کرتا ہے۔‘

 بھارت کے لیے یہ ٹورنامنٹ ملا جلا رہا۔ بھارت نے جنوبی افریقہ چیمپئنز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ڈی آر ایس طریقے سے 88 رنز کی شکست کھائی، جس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی مسلسل ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا واحد پوائنٹ پاکستان کے خلاف منسوخ شدہ میچ سے ملا تھا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں صرف 13.2 اوورز میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

کیا بھارت اب سیمی فائنل کھیلے گا؟

ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا کہ بھارت کے انکار کے بعد سیمی فائنل کا کیا ہوگا، یا پاکستان چیمپیئنز کو فائنل میں براہِ راست رسائی دی جائے گی، تاہم اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلتی تو پاکستان براہ راست فائنل میں چلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی سی سی انکار بھارت پاکستان پی سی بی سیمی فائنل فائنل کرکٹ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلیا کو شکست، ساؤتھ افریقا کی فائنل میں رسائی
  • پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی، ٹیم اونر کامل خان کا بیان
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان کی فائنل میں رسائی
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار
  • لیجنڈز لیگ: 47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم
  • لیجنڈز لیگ، پاک بھارت سیمی فائنل سے قبل اہم اسپانسر پیچھے ہٹ گئے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے