پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی، ٹیم اونر کامل خان کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) پاکستان چیمپئنز کے ٹیم اونر کامل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اپنے سرکاری بیان میں انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان چیمپئنز اب تک تمام لیگ میچز میں ناقابلِ شکست رہی ہے، جس سے ٹیم کی طاقت، اتحاد اور تجربے کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
کامل خان نے تسلیم کیا کہ سیمی فائنل مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا، مگر ٹیم انتظامیہ ٹورنامنٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اپنی تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فائنل میں رسائی مکمل طور پر کارکردگی، تسلسل اور میرٹ کی بنیاد پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیم کروڑوں پاکستانیوں کی امیدوں کی امین ہے، اور اب وہ فائنل میں ملک کے لیے ایک اور تاریخی کارکردگی پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ آخر میں انہوں نے نعرہ بلند کیا: "پاکستان زندہ باد!"۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فائنل میں انہوں نے
پڑھیں:
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہد آفتاب کا فاتحانہ آغاز
پاکستان کے شاہد آفتاب نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ اغاز کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحامیں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شاہد آفتاب نے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی پا کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
پاکستان کے سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد براہ راست 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں شرکت کے اہل ہیں۔دونوں قومی کیوسٹ منگل کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے جستجو کریں گے۔
اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں عالمی چیمپئن محمد آصف، عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور اسجد اقبال 8 نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔