پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج چین سے لانچ کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا جائے گا۔ اس اہم مشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔
سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔
لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی جائے گی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی چین سے نشر کیا جائے گا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق، ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، شہری پھیلاؤ کی نگرانی اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں سے متعلق بروقت و موثر انتباہ ممکن ہو سکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ نہ صرف جغرافیائی خطرات کی بروقت نشان دہی کرے گا بلکہ اسے سی پیک جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں میں بھی مؤثر معاون کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں; چینی سفارتخانہ
سٹی 42 : چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی زمین وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔
چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، آفات کی روک تھام اور خاتمے میں سیٹلائٹ معاون ثابت ہوگا۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ