پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔
لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی گئی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی چین سے نشر کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز، پہلا ووٹ سپیکر نے کاسٹ کیا
سپارکو کے ترجمان کے مطابق، ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، شہری پھیلاؤ کی نگرانی اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں سے متعلق بروقت و موثر انتباہ ممکن ہو سکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ نہ صرف جغرافیائی خطرات کی بروقت نشان دہی کرے گا بلکہ اسے سی پیک جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں میں بھی مؤثر معاون کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔
ڈی جی سپارکو افتخار بھٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ بہت خوشی کا موقع ہے پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب ہے۔
ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا راز بتا دیا
آج کا یہ سیٹلاٸٹ لانچ پاکستان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان ایک زمہ دار ملک ہے، یہ سیٹلاٸٹ ہمیں زراعت اور زمینی حقاٸق میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ادوار میں مزید سیٹلاٸٹ بھیجے ہیں، اسپیں بیس ڈیٹا اینالاٸز کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔
زلزلے اور سیلاب کی آگاہی اور زمین کی حرکت پر نظر۔ پانی کی قلت اور گلیشٸیر کے پگھلنے تک سے گرمی کی شدت اور بدلتے موسم کے ثمرات میں معلومات فراہم کرے گا سپارکو اس پر فخر کرتا ہے اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں روانہ ہوگیا، خلا کی تلاش اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے، پاکستان نے آج چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹرسے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔
اسلام آباد میں واقع آر ڈی ایف سی بلڈنگ میں آتشزدگی، ایف بی آر کاریکارڈزو دیگر اثاثہ جات محفوظ ، کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد عارضی طور پر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی عمارت میں منتقل
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ اعلیٰ ریزولوشن کے ساتھ 24 گھنٹے مسلسل زمینی مشاہدے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، آفات کی نگرانی و نظم، زرعی نظام، خوراک کی سیکیورٹی، ماحولیاتی تحفظ، جنگلات کی کٹائی کی نگرانی، موسمیاتی تبدیلی کے تجزیے اور آبی وسائل کے نظم و نسق کے شعبوں میں استعدادِ کار کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سپارکو کی تمام ٹیم ،انجینئرز،سائنسدانوں کو مبارکباد دی کو مبارکباد دی اور کہا کہ چین کےبھرپور تعاون پر شکرگزار ہیں۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا
احسن اقبال نے کہا کہ سٹیلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا، پاکستان کو سپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے، آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا، 2035 تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سےمکمل کریں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے نے کہا کہ کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز آج رات اہم مقابلہ، سب کی نظریں میچ پر
آئرلینڈ (Ireland)میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم(Women Cricket Team) کے لیے فائنل تک رسائی کا راستہ انتہائی مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ اب ٹیم کو اپنے باقی دونوں میچز میں نہ صرف فتح حاصل کرنا ہوگی بلکہ بڑے مارجن سے کامیابی بھی درکار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور پاکستان کی فائنل میں رسائی اب مکمل طور پر رن ریٹ اور دیگر میچوں کے نتائج پر منحصر ہو چکی ہے۔ ٹیم کے لیے ہر میچ اب “ڈو یا ڈائی” کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم آج رات 8 بجے ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی، جو اس مرحلے پر ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اس میچ میں شکست پاکستان کی فائنل تک رسائی کے امکانات کو مزید کم کر سکتی ہے، جبکہ بڑے مارجن سے فتح ہی امیدوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، خاتون کو دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت
اسی دوران سیریز کے چوتھے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت صرف ایک رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف آئرلینڈ کے لیے اہم سنگ میل ہے بلکہ ٹیم کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئرلینڈ کی پہلی فتح بھی ہے، جس نے سیریز کو مزید غیر متوقع اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
اب تمام نظریں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے اہم میچ پر مرکوز ہیں، جو سیریز کی مجموعی صورتحال کو واضح کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔