ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر 7 ملزمان پر مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی:
صدر پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں 4 نامزد سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 232 سال 2025 بجرم دفعات 147، 148 ، 149 اور 186 کے تحت درج کرلیا۔
پولیس نے موقع سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ دیگر افراد فرار ہوگئے۔
مدعی مقدمہ ایس بی سی اے کے افسر زین خالق نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ صدر میر کرم تالپور روڈ پر شیخ ارشاد نامی شخص غیر قانونی طور پر بلڈنگ کی چھت ڈالو رہا تھا جس پر اسے منع کیا گیا۔
جس پر وہاں پر موجود دیگر افراد طیش میں آگئے اور ایس بی سی اے کی ٹیم کو انہدامی کارروائی سے منع کیا جبکہ شیخ ارشاد جو کہ مسلح تھا اس نے دیگر افراد کے ہمراہ کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے ہمیں دھکے دیئے اس دوران پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تو شیخ ارشاد اور دیگر 3 نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
تاہم پولیس افسر نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ 3 اشخاص کو پکڑا جنھوں نے اپنے نام شیخ عدیم ، شیخ محمد شہزاد اور آصف بتائے جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بعدازاں صدر پولیس نے مقدمہ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے پولیس نے
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔