Al Qamar Online:
2025-09-17@23:19:50 GMT

فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر سنگین الزامات لگا دیئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید نے ان کا کیرئیر ختم کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

فہد مصطفیٰ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ اُن کے سابق فوٹوگرافر عمر سعید کی ایک ویڈیو پوسٹ ہے۔ عمر سعید، جو ماضی میں ایک پروگرام کے دوران فہد مصطفیٰ کے ساتھ بطور فوٹوگرافر کام کر چکے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ فہد نے انہیں کئی مواقع پر سب کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے نکلوانے میں بھی کردار ادا کیا۔

عمر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو سال پرانا ہے اور وہ طویل عرصے تک خاموش رہے، لیکن اب انہوں نے فہد مصطفیٰ کے رویے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جب ان کی نظر اچانک ان کے پاس موجود اس ویڈیو پر پڑی۔ عمر نے یہ بھی کہا کہ اب وہ ذاتی کاروبار کر رہے ہیں اور خودمختار زندگی گزار رہے ہیں تاہم نجی ٹی وی سے نکلوانے میں فہد مصطفیٰ کا ہاتھ تھا۔

A post common by Omar Saeed (@omarsaeedofficial)

عمر کا مزید کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ جیسے مشہور شخصیات کی وجہ سے نہ جانے اور کتنے لوگ تکلیف میں ہوں گے اور لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا چاہیئے جیسا تم چاہتے ہو کہ تمہارے ساتھ کیا جائے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے عمر کی حمایت کرتے ہوئے فہد کو مغرور اور بدتمیز قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے معاملے کا دوسرا رخ جاننے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں آواز ہے نہ ہی عمر سعید نظر آرہے ہیں۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فہد مصطفی

پڑھیں:

لیسکومیں سنگل فیزمیٹرزکابحران سنگین ہونےلگا

سٹی42: لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، جہاں خراب ہونے والے میٹرز کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق کمپنی کی جانب سے نیپرا قوانین کے تحت میٹرز کی تبدیلی کا عمل فی الحال منجمد کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق کمپنی نے تمام اسٹورز سے خراب میٹرز کے اجرا کا عمل روک دیا ہے، اور گزشتہ دو ماہ سے ڈیفیکٹو کوڈ کے تحت متبادل میٹرز اسٹاک میں نہیں پہنچ سکے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

میٹرز کی عدم فراہمی کے باعث خراب میٹرز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب صارفین کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز جاری کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

 اس صورتحال نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ لیسکو حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے تاحال کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، وولکر ترک
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • لیسکومیں سنگل فیزمیٹرزکابحران سنگین ہونےلگا
  • ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال  
  • اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، تمام مسلمان ممالک پالیسی مرتب کریں گے، سعید غنی
  • وزیرصحت نے سرویکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کو مسترد کر دیا
  • موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، وزیر بلدیات سندھ
  • ورلڈ کپ 2019 سے قبل خودکشی کے خیالات آئے، شامی کا انکشاف