اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کی عدالتی ذمہ داریوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس کی جانب سے 4 سے 8 اگست تک کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے۔

روسٹر کے مطابق ایک ڈویژن بینچ اور چھ سنگل بینچ دستیاب ہوں گے۔ ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محمد آصف خان پر مشتمل ہوگا۔
عدالتی تعطیلات کے بعد جسٹس بابر ستار اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال چکے ہیں۔ تاہم روسٹر کے مطابق، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس رخصت پر ہوں گے۔
ہائی کورٹ نے تمام متعلقہ فریقین کو نئے روسٹر کے مطابق مقدمات کی تیاری کی ہدایت دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر کی شمولیت؛ آپریشنل تیاریوں پر فیلڈ مارشل کا اظہارِ اطمینان اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

 ملک اشرف :  پنجاب کے وکلاء کا سب سے بڑا انتخابی میلہ سج گیا,پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری ہے۔

صوبہ بھر سے 1لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے،پولنگ صبح ساڑھے 8سے شام ساڑھے4 بجے تک جاری رہےگی۔

لاہور ڈویژن کی 20 نشستوں کیلئے42 ہزار 415 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے،لاہور کی 16 نشستوں پر 77 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا،لاہور میں 31 ہزار 462 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اہل ہو نگے۔

پاکپتن: ملزمہ نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو قتل کردیا، لاش کے ٹکڑے

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں 52 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،جوڈیشل آفیسرز بطور پریزائیڈنگ آفیسرز خدمات انجام دے رہے ہیں،پولنگ سٹیشنز کے اندر انتخابی مہم یا اجتماع مکمل طور پر ممنوع ہے۔

فین روڈ، ٹرنر روڈ ،سپریم کورٹ رجسٹری روڈ عام ٹریفک کیلئےبند کی گئی ہے،شناختی کارڈ دکھانے پر ہی ہائیکورٹ میں داخلہ ممکن ہو گا،ہائیکورٹ میں وکلا کے علاوہ عام شہریوں کے داخلے پر پابندی ہو گی،ہائیکورٹ کے اندر اور اطراف انتخابی کیمپ لگانے پرمکمل پابندی عائد  کر دی گئی ہے،پنجاب بار کونسل نے ووٹرز کی رہنمائی کیلئے سہولت کار مقرر کئے گئے ہیں۔

اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی سمیت سخت کارروائی کی تنبیہ کی گئی، پنجاب بار کونسل نے منصفانہ، شفاف اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • پراپرٹی ٹیکسوں کے نفاذ اور بلدیاتی انتخابات سےمتعلق تحریری حکمنامہ جاری
  • سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل
  • پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت