گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
علی ساہی :گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں مہنگی ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران سال تئیس چوبیس کی نسبت گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 30فیصدجبکہ موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی مد میں ایکسائز نے خزانے کو10 ارب روپے اضافی جمع کروائے،گزشتہ مالی سال میں ساڑھےدس لاکھ موٹرسائیکلیں اور1لاکھ انتالیس ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے 8لاکھ رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں92 ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس 24میں ساڑھے68 ہزاررجسٹرڈ ہوئی تھیں،گزشتہ مالی سال میں 47ہزار7سوکمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ تئیس چوبیس میں ساڑھے39ہزار رگاڑیاں جسٹرڈ ہوئی تھیں۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 29ارب جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے19 ارب وصول کئے تھے۔
ایکسائزحکام کے مطابق رواں مالی سال میں رجسٹریشن میں مزید اضافہ متوقع ہے اور 32سے 35ارب تک وصولیاں ہونے کاامکان ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گزشتہ مالی سال میں تئیس چوبیس سال تئیس
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا انرجی پیکج مسترد کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا صنعتوں کیلئے تین سالہ مارجنل انرجی پیکیج مسترد کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت توانائی کے حکام آئی ایم ایف کو مارجنل انرجی پیکیج پر متفق کرنے میں ناکام رہے۔ آئندہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں نئی تجاویز کے ساتھ دوبارہ پیکیج تیار کرکے بات چیت ہوگی۔ مارجنل کاسٹ پر اے آئی، ڈیٹا مائننگ اور انڈسٹری کیلئے 3 سال کے لئے انرجی پیکج تھا۔ بجلی کے استعمال پر صرف پیداواری لاگت اور کیپسٹی چارجز کی رقم عائد ہونا تھی۔ پیداواری لاگت اور کیپسٹی چارجز کے علاوہ باقی تمام بشمول ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز تھی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مارجنل پیکج کے منظوری سو فیصد ریکوری سے منسلک کر دی ہے۔ دوسری طرف آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ٹریڈرز کی تعداد میں 50 ہزار نئے افراد کو رجسٹر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے پاس اس وقت سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2 لاکھ ہے۔ اَن رجسٹرڈ ٹریڈرز پر عائد 4 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کر دی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 4 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے کیلئے ٹریڈرز کو رجسٹر کیا جائے۔ ایف بی آر کی اَن رجسٹرڈ انڈسٹریل بجلی کنکشنز بند کرنے کی سکیم فیل ہو گئی۔ گزشتہ مالی سال 837 ارب روپے کی سیلز ٹیکس فیک فلائنگ انوائس جنریٹ کرنے کا انکشاف ہوا۔ مالی سال 2024 میں 1 ہزار 373 ارب کی سیلز ٹیکس فیک فلائنگ انوائس کی کوشش کی گئی۔