ایران سنگین آبی بحران کے دہانے پر ہے، ایرانی صدر
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) وسائل کے ناقص انتظام اور حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے ایران کو بجلی، گیس اور پانی کی، خاص طور پر زیادہ طلب والے مہینوں میں، قلت کا بار بار سامنا رہتا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ صدر پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ '’’اگر ہم تہران میں پانی کے استعمال کو قابو میں نہ رکھ سکے اور عوام نے تعاون نہ کیا تو ستمبر یا اکتوبر تک ڈیموں میں پانی نہیں بچے گا۔
‘‘ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم کی سربراہ، شینہ انصاری کے مطابق، ملک گزشتہ پانچ سالوں سے خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں اوسطاً بارشوں میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
انصاری نے جمعرات کو سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’پائیدار ترقی کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں ہم آج کئی ماحولیاتی مسائل، جیسے کہ پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
‘‘ قدرتی وسائل کا انتظام ایران میں ایک مستقل مسئلہپانی کا حد سے زیادہ استعمال ایران میں پانی کے انتظام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ تہران صوبے کی واٹر اینڈ ویسٹ واٹر کمپنی کے سربراہ، محسن اردکانی نے مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ تہران کے 70 فیصد شہری روزانہ 130 لیٹر سے زیادہ پانی استعمال کرتے ہیں، جو مقررہ معیار سے زیادہ ہے۔
قدرتی وسائل کا انتظام ایران میں ایک مستقل مسئلہ رہا ہے، چاہے وہ قدرتی گیس ہو یا پانی کا استعمال، کیونکہ ان کے حل کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے، خاص طور پر زرعی شعبے میں، جو کہ ملک میں 80 فیصد پانی استعمال کرتا ہے۔
پزیشکیان نے حکومت کی اس تجویز کو مسترد کر دیا جس میں بدھ کے دن چھٹی یا گرمیوں میں ایک ہفتے کی تعطیل کی تجویز دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا، ’’اداروں کو بند کرنا صرف پردہ ڈالنا ہے، پانی کی قلت کا حل نہیں۔‘‘سن 2021 کی گرمیوں میں، جنوب مغربی ایران میں پانی کی قلت کے خلاف مظاہرے بھی ہو چکے ہیں۔
درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تکجنوب مغربی ایرانی شہر امیدیہ میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے،ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں ایران کے کچھ حصوں میں ریت کے طوفان اور خراب ہوا کے معیار کی توقع ہے۔
یہ شدید گرمی کی لہر ملک میں جاری پانی کے بحران کو مزید بدتر بنا رہی ہے، ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 فیصد ذخائر تقریباً خالی ہو چکے ہیں۔
متعدد شہروں میں حکام نے پانی کی فراہمی جبراً بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
دارالحکومت تہران میں حالیہ دنوں میں کئی گھنٹوں تک نلکوں سے پانی نہیں آیا۔تیل سے مالا مال صوبہ خوزستان، جو زمین پر سب سے زیادہ گرم رہنے والے علاقوں میں سے ایک ہے، بڑھتی ہوئی بجلی کی بندش اور پانی کی قلت کا سامنا کر رہا ہے، جس سے رہائشیوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے، خاص طور پر جب ایئر کنڈیشنر کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
ادارت: صلاح الدین زین
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پانی کی قلت ایران میں سے زیادہ میں پانی قلت کا
پڑھیں:
انسانی سمگلنگ سنگین جرم، حکومت جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ ایک سنگین منظم جرم ہے، حکومت اسے جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہر سال انسانی سمگلنگ جیسے بھیانک اور منظم جرم کی روک تھام، اس کے محرکات اور مکروہ اثرات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
اس سال یہ دن "انسانی سمگلنگ ایک منظم گروہی جرم، استحصال کا خاتمہ" کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر میں فکر معاش میں مبتلا افراد کو جھوٹے خواب دکھا کر انسانی سمگلنگ کا نشانہ بناتے ہیں جس سے وہ بدترین استحصال سے دوچار ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران تارکین وطن کی سمندر میں جانوں کے ضیاع جیسے افسوسناک واقعات نے انسانی سمگلنگ کی ہولناک حقیقت کو بے نقاب کیا، وفاقی حکومت نے اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو اس جرم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مؤثر اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور نے والے ملزمان گرفتار
وزیراعظم نے ایف آئی اے، انٹیلیجنس بیورو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت سے انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور کئی سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بیرون ملک قانونی روزگار کے مواقع اور ان کے محفوظ طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے شہریوں کی معاشی ترقی کے لیے اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
اِن ڈرائیو لوٹ مار نیٹ ورک بے نقاب، آپریٹر ماسٹر مائنڈ نکلا
وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی یا گمراہ کن راستوں کا انتخاب نہ صرف جان کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے بلکہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
شہباز شریف نے عوام، میڈیا، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ انسانی سمگلنگ کے خلاف آگہی مہمات میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ، باوقار اور استحصال سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر مؤثر اقدام کا مطالبہ