واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکہ نے ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے تہران پر پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے اور عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی ذرائع آمدن پر قدغن لگانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات، یا پیٹرو کیمیکل کی تجارت میں ملوث 20 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ 10 جہازوں کو بلاک شدہ جائیداد قرار دے دیا ہے.

(جاری ہے)

جن کمپنیوں پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چھ بھارتی کمپنیاں بھی شامل ہیں جن میں کنچن پولیمر‘الکیمیکل سولیوشن‘رمنک لال ایس گوسلیا اینڈ کمپنی‘جوپیٹر ڈائی کیم پروﺅٹ لمیٹڈ‘گلوبل انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈاورپرسسٹینٹ پیٹروکیم پروﺅٹ لمیٹڈشامل ہیں. سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ ان بھارتی کمپنیوں نے کل 22 کروڑڈالر سے زائد مالیت کی ایرانی پیٹرولیم درآمد کی ہیں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق بھارتی کمپنی کنچن پولیمر نے تنائس ٹریڈنگ نامی اماراتی کمپنی سے 13 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ مالیت کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات بشمول پولیتھیلین درآمد اور خریدی ہیں.

بھارتی پیٹرو کیمیکل تجارتی کمپنی الکیمیکل سولیوشنز پر الزام ہے کہ اس نے جنوری اور دسمبر 2024 کے درمیان متعدد کمپنیوں سے آٹھ کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ مالیت کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات درآمد اور خریدی ہیں رمنک لال ایس گوسلیا اینڈ کمپنی نامی انڈین کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے جنوری 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان متعدد کمپنیوں سے دو کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات بشمول میتھانول اور ٹولیون خریدیں ‘جوپیٹر ڈائی کیم پروﺅٹ لمیٹڈ بھی پیٹرو کیمیکل تجارتی کمپنی ہے جس پر جنوری 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان متعدد کمپنیوں سے چار کروڑ 90 لاکھ ڈالرز مالیت کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات درآمد کرنے اور خریدنے کا الزام ہے.

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی کمپنی گلوبل انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ نے جولائی 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان متعدد کمپنیوں سے ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات بشمول میتھانول خریدی ہیں ان مصنوعات کی مالیت پانچ کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز بنتی ہے پرسسٹینٹ پیٹروکیم پروﺅٹ لمیٹڈ پر الزام ہے کہ اس نے اکتوبر 2024 اور دسمبر 2024 کے درمیان متعدد کمپنیوں سے تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز مالیت کی ایرانی پیٹرو کیمیکلز درآمد کی ہیں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے درمیان متعدد کمپنیوں سے لاکھ امریکی ڈالرز بھارتی کمپنی پروﺅٹ لمیٹڈ الزام ہے

پڑھیں:

چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی

چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر نے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی اینوڈیا (Nvidia) کی مصنوعی ذہانت کی چِپس خریدنے سے روک دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے علی بابا اور بائٹ ڈانس سمیت بڑی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اینوڈیا کے خاص طور پر چین کے لیے تیار کردہ RTX Pro 6000D کی ٹیسٹنگ اور آرڈرز بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق کئی کمپنیوں نے اس چپ کے ہزاروں یونٹس خریدنے کی تیاری کی تھی اور سرور سپلائرز کے ساتھ ٹیسٹنگ بھی شروع کر دی تھی، لیکن ریگولیٹر کی ہدایت کے بعد یہ عمل روک دیا گیا۔ یہ پابندی اس سے پہلے لگنے والی H20 ماڈل پر قدغن سے بھی زیادہ سخت ہے۔

چینی حکام کا مؤقف ہے کہ مقامی چپ ساز ادارے، جیسے ہواوے اور کیمبرکون، اب ایسے پراڈکٹس بنا رہے ہیں جو اینوڈیا کے چین کو برآمد ہونے والے ماڈلز کے برابر یا ان سے بہتر ہیں۔ حکام نے حالیہ دنوں میں علی بابا اور بائیڈو جیسے اداروں کو بلا کر مقامی پروڈکٹس کا اینوڈیا کے ماڈلز سے موازنہ بھی کروایا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق بیجنگ مقامی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو آگے بڑھانے اور امریکا پر انحصار کم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں چین بھرپور مقابلہ کر سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کا نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
  • چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
  • چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
  • امریکا کی  ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں ، افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں 
  • روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ