فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر سنگین الزامات لگا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید نے ان کا کیرئیر ختم کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
فہد مصطفیٰ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ اُن کے سابق فوٹوگرافر عمر سعید کی ایک ویڈیو پوسٹ ہے۔ عمر سعید، جو ماضی میں ایک پروگرام کے دوران فہد مصطفیٰ کے ساتھ بطور فوٹوگرافر کام کر چکے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ فہد نے انہیں کئی مواقع پر سب کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے نکلوانے میں بھی کردار ادا کیا۔
عمر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو سال پرانا ہے اور وہ طویل عرصے تک خاموش رہے، لیکن اب انہوں نے فہد مصطفیٰ کے رویے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جب ان کی نظر اچانک ان کے پاس موجود اس ویڈیو پر پڑی۔ عمر نے یہ بھی کہا کہ اب وہ ذاتی کاروبار کر رہے ہیں اور خودمختار زندگی گزار رہے ہیں تاہم نجی ٹی وی سے نکلوانے میں فہد مصطفیٰ کا ہاتھ تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Omar Saeed (@omarsaeedofficial)
عمر کا مزید کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ جیسے مشہور شخصیات کی وجہ سے نہ جانے اور کتنے لوگ تکلیف میں ہوں گے اور لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا چاہیئے جیسا تم چاہتے ہو کہ تمہارے ساتھ کیا جائے۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے عمر کی حمایت کرتے ہوئے فہد کو مغرور اور بدتمیز قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے معاملے کا دوسرا رخ جاننے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں آواز ہے نہ ہی عمر سعید نظر آرہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فہد مصطفی
پڑھیں:
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نئی پیشرفت
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا کیس میں مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی اور ملزم شیراز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی اور ملزم شیراز کو آج پیش کرنے کے لیے جیل حکام کو احکامات جاری کردیئے۔
18 جولائی کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس خصوصی عدالت نمبر 16 کو منتقل کیا تھا۔
ملزم شیراز سمیت عینی شاہدین کے بیانات عبوری چالان میں شامل ہیں۔