غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے اسلاف کے نظریہ کو عملی شکل دینے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر و الحاق پاکستان کی لازوال جدوجہد کے داعی آزاد ریاست جموں و کشمیر کے بانی صدر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ جس عظیم مقصد کیلئے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالہ سے ناقابلِ فراموش کردار ہے۔ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے اسلاف کے نظریہ کو عملی شکل دینے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، سردار محمد ابراہیم خان کا آئینی جدوجہد، ریاست کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور بھارت کے ناپاک قدم مقبوضہ جموں و کشمیر کی دھرتی سے اکھڑیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملت سردار محمد ابراہیم خان نے کہا

پڑھیں:

اسرائیل کو تسلیم کرنیکا کوئی ارادہ نہیں، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اپنی ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم اسرائیل کے قبضے کیخلاف ہیں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر "محمد اسحاق ڈار" نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور ناجائز صیہونی رژیم کے قبضے کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم اسرائیل کے قبضے کے خلاف ہیں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے فلسطین کو اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے ابراہیم معاہدے کے نام سے معروف، امریکہ کی زیر نگرانی اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کے منصوبے کے بارے میں واضح طور پر کہا کہ اسلام آباد کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

قبل ازیں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ممکن بنایا جائے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں سوموار کے روز، نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق اقوام متحدہ میں اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ یہ کانفرنس دو ریاستی فارمولے کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا پُرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور پائیدار امن کے امکانات کو بڑھانے کے لیے ایک واضح فریم ورک تشکیل دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 22 برس گزر گئے
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر بیان
  • صیہونی، اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، محمد باقر قالیباف
  • غازی ملت نے آزادکشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا؛ سلطان محمود چوہدری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل
  • آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے مابین توازن قائم رکھنا صحافی کی ذمہ داری ہے، مظہر سعید
  • آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کیلئے موثر اقدام، سمر انٹرن شپ 2025ء کا آغاز
  • اسرائیل کو تسلیم کرنیکا کوئی ارادہ نہیں، سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • چوہدری انوارالحق سے میونسپل کمیٹی اٹھمقام کے منتخب نمائندگان کی ملاقات