انسانی سمگلنگ سنگین جرم، حکومت جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ ایک سنگین منظم جرم ہے، حکومت اسے جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہر سال انسانی سمگلنگ جیسے بھیانک اور منظم جرم کی روک تھام، اس کے محرکات اور مکروہ اثرات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
اس سال یہ دن "انسانی سمگلنگ ایک منظم گروہی جرم، استحصال کا خاتمہ" کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر میں فکر معاش میں مبتلا افراد کو جھوٹے خواب دکھا کر انسانی سمگلنگ کا نشانہ بناتے ہیں جس سے وہ بدترین استحصال سے دوچار ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران تارکین وطن کی سمندر میں جانوں کے ضیاع جیسے افسوسناک واقعات نے انسانی سمگلنگ کی ہولناک حقیقت کو بے نقاب کیا، وفاقی حکومت نے اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو اس جرم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مؤثر اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور نے والے ملزمان گرفتار
وزیراعظم نے ایف آئی اے، انٹیلیجنس بیورو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت سے انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور کئی سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بیرون ملک قانونی روزگار کے مواقع اور ان کے محفوظ طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے شہریوں کی معاشی ترقی کے لیے اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
اِن ڈرائیو لوٹ مار نیٹ ورک بے نقاب، آپریٹر ماسٹر مائنڈ نکلا
وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی یا گمراہ کن راستوں کا انتخاب نہ صرف جان کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے بلکہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
شہباز شریف نے عوام، میڈیا، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ انسانی سمگلنگ کے خلاف آگہی مہمات میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ، باوقار اور استحصال سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر مؤثر اقدام کا مطالبہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انسانی سمگلنگ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرنے کے کے لیے
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں کیلئے بڑا اقدام
وفاقی حکومت نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ۔
این ڈی ایم اے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل دو کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ امدادی پروازیں اگلے دو دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچائی جائے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل یقینی بنائیں گے۔
حکومت پاکستان نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یک جہتی اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔