وزیرِاعظم شہباز شریف — فائل فوٹو 

وزیرِاعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال یہ دن اس جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن ’انسانی اسمگلنگ ایک منظم گروہی جرم، استحصال کا خاتمہ‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بےروزگار افراد کو انسانی اسمگلنگ کے ذریعے استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی ٹاسک فورس کا مقصد یہی تھا کہ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، حکومت شہریوں کی معاشی ترقی کے لیے اندرون و بیرون ملک بہترین معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیےکام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بہتر مستقبل کے حصول کی کوشش میں کسی بھی گمراہ کن راستے کو اختیار کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ شہباز شریف کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے  اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
  • معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان