2025-07-31@13:54:02 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«امیدواروں کو نااہل»:
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 جولائی 2025ء ) مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی، پی ڈی ایم کی کونسی کانفرنس عمران خان کے دور میں روکی گئی؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکھر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی۔ کل جماعتی کانفرنس کو کینسل کرنے کے لئیے ٹیولپ ہوٹل پر اسلام آباد انتظامیہ کا دباؤ۔ کیا ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں جہاں اپوزیشن کا وجود ہی نہ ہو؟ پی ڈی ایم کی کونسی کانفرنس عمران خان کے دور...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، اے پی سی منعقد کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کے لئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔یہ دو روزہ کانفرنس 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونا ہے مگر ہوٹل انتظامیہ پر کانفرنس رکوانے کیلئے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی...
تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے ،اس وقت کون سی اسمبلی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے اپوزیشن...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے، حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں...
---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، ہمارے امیدواروں کا قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 والے امیدواروں کو لانے کی سازش ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت بانی...
میاں افتخار حسین—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختون خوا کے صدر میاں افتخار حسین نے صوبائی حکومت کو نااہل قرار دیا ہے۔نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل 18 ویں آئینی ترمیم پر حملہ ہے، خیبر پختون خوا حکومت نااہل ہے۔انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل کے ذریعے پختون قوم کو وسائل سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختون خوا کے صدر میاں افتخار حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پختونوں کے خلاف سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 مئی 2025ء ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، وزیراعظم محمد شہباز شریف محنت کرکے بجلی کے نرخ نیچے لارہے ہیں، بجلی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے اب بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔ جمعرات کے روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کالاشاہ کاکو رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے کاشتکاروں بھائیوں کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،پاک فوج کے ہر افسر اورجوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...
پشاور:خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت پر پھٹ پڑے، گنڈاپور کو نااہل اور ان کی حکومت پر صوبے کے حالات تباہ کرنے کے الزامات لگا دیے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھیجنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو انفرا اسٹرکچر، عوامی فلاح و بہبود، بے روزگاری کا خاتمے اور صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ صوبے میں بیروزگاری دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور اس کا براہ راست اثر عوام کی...