اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 جولائی 2025ء ) مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی، پی ڈی ایم کی کونسی کانفرنس عمران خان کے دور میں روکی گئی؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکھر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی۔
کل جماعتی کانفرنس کو کینسل کرنے کے لئیے ٹیولپ ہوٹل پر اسلام آباد انتظامیہ کا دباؤ۔ کیا ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں جہاں اپوزیشن کا وجود ہی نہ ہو؟ پی ڈی ایم کی کونسی کانفرنس عمران خان کے دور میں روکی گئی؟ کانفرنس کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ جبکہ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، اے پی سی منعقد کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کے لئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔یہ دو روزہ کانفرنس 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونا ہے مگر ہوٹل انتظامیہ پر کانفرنس رکوانے کیلئے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی منعقد کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے جسے یہ فاشسٹ حکومت دھوس اور دھمکیوں سے رکوانا چاہتی ہے۔ اس فاشسٹ روئیے کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں اور ہم اس فاشزم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اسی طرح مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا کہ جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل کرکے فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے۔ جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا، ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا، فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے، الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں بلکہ جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔ جعلی حکومت، 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے۔ یہ احتجاج، جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت، عمران خان کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی، عوام، عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے پُرجوش ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امیدواروں کو نااہل پی ٹی آئی کے نااہل قرار کانفرنس کو جعلی حکومت کو روکنے کہا کہ
پڑھیں:
10سال سزا الیکشن نے اعجاز چوہدری ‘ احمد بھچر ‘ احمد چٹھہ کو نااہل قراردیدیا
اسلام آباد+راولپنڈی +سرگودھا+وزیرآباد(وقائع نگار+جنرل رپورٹر+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار )الیکشن کمشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ میانوالی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان سمیت نامزد 57 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ الیکشن کمشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق اعجاز چوہدری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔الیکشن کمشن کی جانب سے ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد چٹھہ اور احمد خان بھچرکو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔الیکشن کمشن کے مطابق احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر پی پی87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔سرگودھاسے نمائندہ خصوصی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کے روز ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کے واقعہ سے متعلق مقدمات 179اور 180 کمر مشانی، 349 ، 348، 355 سٹی میانوالی میں سماعت ہوئی ۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، ایم این ایز بلال اعجاز اور احمد چٹھہ کے نام شامل ہیں۔عدالت نے مقدمہ نمبر 349 تھانہ سٹی میانوالی کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل جواد مظہر دھون کے مطابق کیس میں گواہان کی شہادتیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ عدالت نے تمام ملزموں کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔راولپنڈی سے جنرل رپورٹر کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں نامزد ملزم کے پیش نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 70 ملزموں کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔