Juraat:
2025-07-31@07:29:49 GMT

آواز اٹھانے والوں کو نااہل کیا جارہا ہے، عمران خان

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

آواز اٹھانے والوں کو نااہل کیا جارہا ہے، عمران خان

تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی

پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے ،اس وقت کون سی اسمبلی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد اب قومی اسمبلی میں موجود قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو بھی نااہل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد اپنی دونوں بہنوں اور وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ کیس کی سماعت تھی فیملی اور وکلا کی ملاقات بھی تھی، آج صرف ہمارے ایک وکیل کو اندر جانے دیا گیا جبکہ پراسیکیوشن کی پوری ٹیم اندر گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کیس کے اوپن ٹرائل کا مطلب یہ ہے کہ میڈیا، عوام اور فیملی سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، تین سے چار لوگ میڈیا کے اندر بلائے گئے۔

علیمہ خان نے کہا کہ فیئر ٹرائل کی کوئی امید نہیں، یہ سارے ٹرائل ریکارڈ پر آرہے ہیں جبکہ ججز کی جانب سے دی جانے والی غیر قانونی سزائیں بھی سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو سزائیں دی جارہی ہے، الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انتظار نہیں کیا جلدی میں لوگوں کو نا اہل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جمہوریت کو جس شخص نے زیادہ نقصان پہنچایا وہ سکندر سلطان راجہ ہے، بانی نے کہا جمہوریت کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے اس کیلئے عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا، جو لوگ کھڑے نہیں ہونگے وہ بھی جمہوریت کے نقصان کے ذمہ دار ہونگے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ پانچ اگست کو تحریک ختم نہیں ہوگی اور آئین کی بالادستی تک تحریک جاری رہے گی کیونکہ ہم اس وقت پاکستان کے لئے کھڑے ہیں، مجھے 60 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے لیکن ہمیں خوف نہیں ہے کیونکہ قربانی دینے والے لوگوں کی تاریخ لکھی جارہی ہے اور میرے دل میں کوئی خوف نہیں ہے۔علیمہ خان کے بقول عمران خان نے کہا کہ لوگ کھڑے ہونگے تو پاکستان ترقی کی طرف جائے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے وزیرستان آپریشن کی بھی مخالفت اور پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کسی چیز کا حل نہیں اسے صوبہ عدم استحکام کا شکار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ جیل سے گھبرانا نہیں میں دو سال سے جیل میں ہوں، بانی نے پارٹی کو کہا ہے نا اہلیوں سے گھبرانا نہیں ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ مجھے دو تین ماہ سے جیل کے اندر نہیں جانے نہیں دیا جا رہا جبکہ اب تو میری بہینوں کو بھی اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے، اس وقت بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا جا رہا یے۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل کیلئے 12 سے 14 وکلا پر مشتمل ٹیم ہوتی ہے کسی کو نہیں جانے دیا جا رہا، جج نے گزشتہ سماعت پر حکم۔دیا تھا کہ فیملی اور وکلا کو اندر بلایا جائے جبکہ جیل انتظامیہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمیں اندر نہیں بھیجا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ ایک وکیل کوثین فیصل مفتی کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ جرح کیلئے وکلا کی قانونی ٹیم ہوتی ہے صرف ایک وکیل اکیلا کیا کر سکتا ہے، اب یہ صرف جلدی جلدی ٹرائل مکملکرنے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔صحافی کے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کرنے سے متعلق سوال پر علیمہ خان ہنس پڑیں اور کہاکہ جن سے اپنی پارٹی نہیں سنبھل رہی وہ ایسی باتیں کررہے ہیں،تم لے لو یہ پارٹی، ان کو اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی ان کو پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی ان کے پاس 6 لوگ ہیں کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں، ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی یے اور ڈپٹی وزیر اعظم ہے جبکہ وہی شوگر بورڈ کا ایڈوائزر اور چئیرمین بھی ہے، آج حکومت میں ایک بندے کے پاس دس دس عہدے ہیں ، اگر یہ پارٹی ہوتی تو ہر بندے کے پاس ایک ایک عہدہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اس نااہلی کی وجہ سے ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ، چینی کی قیمتوں پر کنٹرول اس لیے نہیں ہے کہ صدر وزیر اعظم اور وزیر اعلی سب کی شوگر ملیں ہیں۔

سارا شوگر ان کے کنٹرول میں ہے لوٹ مار کی کوئی کمی رہ گئی تھی تو یہ لوگ لوٹ رہے ہیں۔ شوگر مافیا جیسے کہتے ہیں وہ اس ملک پر قابض ہیں وہ تو پیسے بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ملک کیا ہورہا ہے ان لوگوں کو کوئی فکر نہیں ہے، انہیں صرف یہ پڑی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے، چینی کے بحران کے بعد گندم کا بحران آئے کسانوں کو انہوں ڈبو دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی۔ اس وقت اسمبلی کون سی چل رہی ہے جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا رہا ہے، پنجاب کے ایوزیشن لیڈر کو نااہل کردیا گیا اور اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو نااہل کرنا چا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی کو نااہل نہیں ہے رہے ہیں کے بعد رہی ہے رہا ہے کیا جا جا رہا کہا ہے

پڑھیں:

عمران خان سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال

بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو ملاقات کے لیئے ان کے کوآرڈینیٹر نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقاتیوں کی فہرست میں عاطف چودھری، مظہر برلاس، رانا اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو رفقا کی ملاقات کا دن ہے، 6 نام جیل حکام کو بھجوا دیے گئے۔ کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقات کرنے والوں میں عاطف چودھری، مظہر برلاس، رانا اورنگزیب ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سردار محمد علی، سہیل سلطان، وقاص افتخار کا نام بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں: علیمہ خان
  • عمران خان سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
  •   بانی کے اس بیان کی تردید ہو گئی
  • بیٹے پاکستان آئینگے نہ کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہونگے: بانی پی ٹی آئی
  • پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے: علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  • عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان کب آئیں گے؟ علیمہ خان نے پورا پلان بتادیا
  • 5 اگست کا احتجاج عوام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال ہے، سلمان اکرم راجہ