تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا ایک بنیادی اصول ہے اور بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے بھی ہے ۔ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقیقت اور عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کا ” علیحدگی ” کا اشتعال انگیز اقدام کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اور نہ ہی یہ ایک چین کے اصول پر عمل پیرا بین الاقوامی برادری کے مضبوط ڈھانچے کو ہلا سکتا ہے، اور یہ چین کے حتمی وحدت کے تاریخی رجحان کو بھی نہیں روک سکے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک” صورتحال کو واضح طور پر سمجھیں گے اور جلد از جلد درست فیصلے کریں گے جو تاریخی رجحان اور اپنے لوگوں کے طویل مدتی مفادات کے مطابق ہوں۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بین الاقوامی
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔