عمران خان کو جیل سے باہر لانے کیلئے فی الحال امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، یہ ایک واحد راستہ ہے: قاسم خان
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جیل سے باہر لانے کیلئے فی الحال اس وقت امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہاں پر بہت سارے لوگوں نے تحفظات ظاہر کیئے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ یہ عمران خان کو باہر نکالنے کا واحد ایک راستہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قاسم خان کا کہناتھا کہ وہاں کی اسٹبلشمنٹ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو جواب نہیں دے رہی ہیں ۔قاسم خان کا کہناتھا کہ انہیں 2 سال سے قید تنہائی میں رکھا گیاہے ، انہیں جس سیل میں رکھا گیاہے وہ بہت ہی بری حالت میں ہے ، وہ مٹی والے پانی سے نہا رہے ہیں، اسی دوران قید میں موجود 10 لوگوں کی خوفناک بیماریوں کی وجہ سے موت ہوئی ہے ، اس وقت ان کی حالت کافی خراب ہے اور یہ دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے ، ہم ان کو باہر نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
درخواستگزار کے شوہر نے خود کیوں درخواست دائر نہیں کی،سب سے بڑی ہراسمنٹ یہ ہے مرد خود پیچھے ہو کر خواتین کو آگے کر دیتے ہیں،چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ریمارکس
قاسم خان کا کہناتھا کہ ان کے خلاف اس وقت 200 سے زائد مقدمات درج ہیں، جب بھی ان پر ایک کیس ختم ہو تاہے تو مزید چار سے پانچ کیسز بنا دیئے جاتے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ ان کے باہر آنے کا امکان کم ہے ، ہم ان سے بات نہیں کرپا رہے ، عمران خان کے سیل میں 10 روز تک بجلی نہیں دی گئی جو کہ ایک طرح کا ٹارچر ہے ، جب ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں دن میں صرف دو گھنٹے کیلئے بجلی دینا شروع کی گئی ، ہماری ان سے بات ہوئے 4 مہینے ہو گئے ہیں ۔
"We are looking to America at the moment.
pic.twitter.com/NKOAY3y8al — Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 30, 2025
حسن ابدال میں گاڑی برساتی نالے میں گر گئی ،5افراد کو زندہ نکال لیاگیا، 5لاپتہ
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، شیخ وقاص اکرام
عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، شیخ وقاص اکرام WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے ان خبروں کی تردید کی جن میں عمران خان کی جانب سے قاسم اور سلیمان کو پاکستان نہ آنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، صرف تاریخ طے ہونا باقی ہے، بانی نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے قطعا نہیں روکا۔
اس کے علاوہ عمر ایوب کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں والد کے لیے مہم چلا رہے ہیں، ان کی مرضی ہے جب بھی آنا چاہیں آسکتے ہیں۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم