نظریہ زور پکڑ رہاہے کہ صدر آصف زرداری اور شہبازشریف اعزاز نہیں بوجھ ہیں، فی الحال اس نظریے کی جیت ہوئی جو سویلین سیٹ اپ کو ریاست کیلئے بہترین سمجھتے ہیں: سہیل وڑائچ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں دبے لفظوں میں بڑا انکشاف کر دیاہے، ان کا کہناتھا کہ ایک نظریہ زور پکڑ لیاہے کہ صدر آصف زرداری اور شہباز حکومت ریاست کیلئے اعزاز نہیں بلکہ بوجھ ہیں ، کئی طاقتور لوگ سویلین حکومت کیخلاف نظریہ رکھتے ہیں لیکن ان کو فیصلہ کن پوزیشن حاصل نہیں، فیصلہ کن طاقتور بھی سویلین حکومت سے زیادہ خوش نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں سویلین سیٹ اپ کو چلانا ریاست کیلئے بہترین راستہ ہے ، وقتی طور پر اس نظریے کی جیت ہوئی ہے جو نظام کو چلانے کا حامی ہے ۔
پی آئی اے کا چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کا فیصلہ
سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں کہا کہ ویسے تو تضادستان میں نظریات کی یہ جنگ ساری تاریخ میں جاری رہی ہے مگر کئی بارکے تجربوں کے بعد ایک بار پھر تصادم سامنے آن کھڑا ہے۔ دراصل ایک نظریہ یہ کہتا ہے کہ سویلین ادارے، سیاستدان اور بیورو کریسی پاکستان کی ترقی کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ جبکہ اس کا متضاد نظریہ کہتا ہے کہ سب مل جل کر چلائیں گے تب ہی پاکستان آگے چلے گا۔
ان کا کہناتھا کہ بظاہر یہ نظریات کی لڑائی ہوتی ہے مگر ہر دور میں یہ نظریاتی لڑائی ، شخصی لڑائی میں تبدیل ہوتی رہی ہے اب بھی یہ لڑائی کسی نہ کسی شکل میں شخصی ہو جائےگی۔تضادستان کی اندرونی لڑائی جو آج کے دور کی جنگوں کی ماں کہلائے گی اس میں ایک طرف یہ نظریہ طاقت پکڑ رہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور شہباز حکومت ریاست کیلئے اعزاز نہیں بلکہ بوجھ ہیں ،اس نظریے کے حامی حلقوں نے صدر زرداری اور شہباز حکومت کی غلطیوں، کوتاہیوں اور ناکامیوں کی ایک باقاعدہ چارج شیٹ بنا رکھی ہے اور کبھی نہ کبھی اس نظریے کے حامیوں کی زبان پر یہ آ بھی جاتا ہے کہ جب تک ریاست سے یہ سیاسی بوجھ اتارا نہیں جاتا اس وقت تک ریاست خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر نہیں کر سکتی۔
ڈالر کی آج کے مطابق حقیقی قدر 243.
سہیل وڑائچ نے کہا کہ باوجود اسکے کہ کئی طاقتور لوگ سویلین حکومت کے خلاف بھی نظریہ رکھتے ہیں مگران کو فیصلہ کن پوزیشن حاصل نہیں، فیصلہ کن طاقت ور بھی سویلین صدر اور سویلین کابینہ سے بہت زیادہ خوش نہیں ہیں مگر وہ سمجھتے ہیں کہ سویلین سیٹ اپ کو چلانا اور انہیں ساتھ لے کر اجتماعی فیصلے کرنا ہی ریاست کیلئے بہترین راستہ ہے ،صدر کو سائیڈ لائن کرنے اور سویلین حکومت میں کیڑے نکالنے کا عمل شروع ہو چکا تھامگر اب وقتی طور پر اس نظریے کی جیت ہوئی ہے جو نظام کو چلانے کا حامی ہے۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سویلین حکومت ریاست کیلئے سہیل وڑائچ زرداری اور اس نظریے فیصلہ کن
پڑھیں:
سری ہری کوٹا: بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہونے کیلیے اڑان بھر رہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-30