بانی کے اس بیان کی تردید ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
سٹی42: بانی کے اس بیان کی تردید ہو گئی کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آ کر احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے۔
تحریک انصاف نے اعلیٰ ترین سطح پر اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کی تاریخ طے ہ ہونا باقی ہے۔ وہ پاکستان آئیں گے اور احتجاج میں بھی شریک ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا اور اس معاملہ پر تحریری بیان جاری کیا ہے۔۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
اپنے تحریری بیان میں شیخ وقاص اکرم نے ان خبروں کی تردید کی جن میں عمران خان کی جانب سے قاسم اور سلیمان کے پاکستان نہ آنے کا کہا گیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، صرف تاریخ طے ہونا باقی ہے، بانی نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے نہیں روکا۔
عمر ایوب کا مختلف بیان
صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے کسی صحافی نے قاسم اور سلیمان کے پاکستان نہ آنے کے متعلق پوچھا تو عمر ایوب خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں مہم چلا رہے ہیں، ان کی مرضی ہے۔ وہ جب بھی آنا چاہیں آسکتےہیں۔
اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے بیٹوں کی پاکستان آمد کے متعلق سوال کے جواب میں صحافی کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹے پاکستان نہین آئیں گے اور یہاں کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔
ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
اس خبر کو لے کر میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ بات پھیل گئی کہ بانی نے دوسروں کو تو اپنی جیل سے رہائی کے لئے احتجاج کرنے کے لئے کہا ہے لیکن اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو احتجاج کے لئے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قاسم اور سلیمان پاکستان ا نے کی تردید
پڑھیں:
بیٹے پاکستان آئینگے نہ کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہونگے: بانی پی ٹی آئی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت تھی جس میں عمران خان اور ان کے دو وکلاء بھی موجود تھے۔ عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور پانچ تاریخ آپ کی تحریک کی تاریخ ہے، کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کئی بار واضح طور پر کہا تھا کہ دونوں بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں گے۔ تاہم آج احتجاج والی بات عمران خان نے خود ختم کردی لیکن اگر وہ والد سے ملنے کے لیے آئیں گے تو یہ ایک الگ بات ہے اور عدالت انہیں ضرور ملنے دے گی۔