صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مولانا سید غضنفر علی نقوی، امیر عباس کربلائی، آئی ایس او اور آل پاکستان زیارات گروپ کے نمائندوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہزاروں زائرین حکومت کی پابندی کی وجہ سے زیارات کیلئے روانہ نہیں ہو سکیں گے، اہتمام کرنیوالے زیارات گروپ پچاس ارب روپے بکنگ کی مد میں جمع کروا چکے ہیں، حکومت کا کام سکیورٹی دینا ہے، ہم ٹیکس دیتے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں دوران سفر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران و عراق جانیوالے زائرین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے صوبہ بھر میں پُرامن احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت صدام حسین کے نقش قدم پر چل رہی ہے، یزید نہیں رہا تو یزید ثانی بھی نہیں رہیں گے۔ غریب زائر کیلئے زیارات کو ناممکن بنا دیا گیا ہے، زیارات گروپس کے 50 ارب روپے ڈوب رہے ہیں، لوگوں کے ویزے لگے ہوئے ہیں لیکن وہ جہازوں کے مہنگے ٹکٹ کہاں سے خریدیں، حج سکینڈل کے وقت قوم جاگ جاتی تو آج زیارات پر سفری پابندی نہ لگتی۔

صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مولانا سید غضنفر علی نقوی، امیر عباس کربلائی، آئی ایس او اور آل پاکستان زیارات گروپ کے نمائندوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہزاروں زائرین حکومت کی پابندی کی وجہ سے زیارات کیلئے روانہ نہیں ہو سکیں گے، اہتمام کرنیوالے زیارات گروپ پچاس ارب روپے بکنگ کی مد میں جمع کروا چکے ہیں، حکومت کا کام سکیورٹی دینا ہے، ہم ٹیکس دیتے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں دوران سفر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارا آئینی حق چھین رہی ہے، اگر ہم زیارات پر نہ گئے تو پھر اسلام آباد جائیں گے اور اپنے فیصلے منوا کر آئیںگے، ہم پُرامن لوگ ہیں ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں زیارات گروپ آرگنائزرز اور آئی ایس او کی نمائندہ شخصیات نے حکومت کی طرف سے زائرین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، حکم ظلم نہ کرے اور زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس زیارات گروپ کہا کہ

پڑھیں:

میکسیکو: مقامی میئرکے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے، مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میکسیکو کی ریاست مِچوآکان کے شہر اُروپان میں میئر کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اُروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک عوامی تقریب کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعے کے فوراً بعد شہر بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔

مشتعل مظاہرین نے سرکاری دفاتر کے باہر دھرنا دے دیا اور کئی مظاہرین نے عمارتوں پر دھاوا بول دیا۔ احتجاج کرنے والوں نے اُروپان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کیا اور میئر کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے بعد موقع پر ہی ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ دو مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے تاکہ پسِ پردہ محرکات سامنے لائے جا سکیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پی ایس بی نے ویٹ لفٹنگ حکام ، کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کا اعلان
  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • میکسیکو: مقامی میئرکے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے، مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد