ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی  یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جس میں صنعت اور پبلک سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اشتراک عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 
 ''یہ ایس آر او صرف ایک ریگولیٹری اصلاحات نہیں ہے بلکہ پاکستان کی کاٹن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پوری ویلیو چین کی فتح ہے،'' انہوں نے کہا کہ سرپرست اعلی ایس ایم تنویر کی مدبرانہ قیادت کی بنیاد پر جاری کردہ ایس آر او سے ''مقامی وسائل کو مضبوط بنانے اور ہمارے کسانوں، جنرز اور مینوفیکچررز کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

'' مربوط مہم میں حکومتی وزارتوں، پالیسی سازوں اور تجارتی اداروں کے ساتھ مسلسل مشغولیت دیکھی گئی۔  کامران ارشد (چیئرمین اپٹما) اور وائس پریذیڈنٹ(ایف پی سی سی آئی) آصف انعام  کو ان کی اسٹریٹجک سمت اور اس مقصد کے لیے غیرمتزلزل وابستگی کے لیے خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان بزنس فورم (PBF) نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا، جس نے پورے عمل میں مکمل تعاون اور جدوجہد کی۔

یہاں تک کہ فنانس بل کے اعلان سے آگے فالو اپ بات چیت میں مصروف رہ کر حتمی پالیسی اقدامات کو تشکیل دیا۔ بااثر قانون سازوں کی گرانقدر حمایت سے نجی شعبے کی کوششوں کو تقویت ملی۔ سید نوید قمر، محترمہ نفیسہ شاہ، رانا ثناء اللہ خان، اور رانا تنویر حسین کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں، جنہوں نے اس مسئلے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور ملکی صنعت کے مفادات کے لیے موثر انداز میں وکالت کی۔

ملک سہیل نے کہا، ''یہ کامیابی قومی مفاد میں پبلک پرائیویٹ تعاون کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ہم ایس ایم تنویر کی قیادت میں مزید اصلاحات کے لیے اس رفتار کو بڑھانے پر گامزن رہیں گے۔'' یہ سنگ میل نہ صرف کاٹن ویلیو چین کو مضبوط کرنے کا وعدہ کرتا ہے بلکہ عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقت کو بھی بڑھاتا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایس ایم تنویر کی ایف پی سی سی آئی کے لیے

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کاوزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے اہم تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا جس میں عدالت نے وزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے بعد عدالت نے یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اسلام آباد کی سینئر سول جج کورٹ نمبر 2 میں پیش ہوں۔فیصلے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، کیس پر اسلام آباد کے سینئر سول جج سماعت کریں گے، عدالت نے عدم پیشی پر پہلے مقامی پولیس کو گرفتاری کا حکم دیا تھا۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد یہ معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ    
  • معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
  • کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، 6 ارب 70 کروڑ کا ریونیو وصول
  • خیبرپختونخوا ہمارا صوبہ ہے اور ہماری مشاورت کے بغیر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور
  • مستونگ: بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں پر مکمل پابندی
  • لاہور ، بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے پر نوجوان قتل
  • مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کاوزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • عدیس ابابا،پاکستانی سفارتی مشن کی کاوش،22پاکستانی وطن واپس