ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا، ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: منسوخ کرنے کی ہدایت سوئی سدرن اور پابندی عائد درآمدی گیس گیس کنکشن ملکی گیس گیس پر

پڑھیں:

نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا

نئے گیس کنکشنز کے لیے شہریوں کی دلچسپی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور صرف چند دنوں میں چار لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ تاہم نئے کنکشنز کے اجرا سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر جیسے ہی نئے کنکشنز کے آپشن کھلے، ارجنٹ درخواستوں کی بھرمار نے سسٹم پر دباؤ ڈال دیا اور عارضی طور پر سسٹم بند ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن میں موصول ہونے والی آر ایل این جی کنکشن کی درخواستیں اب تک چار لاکھ سے زائد ہیں، جس کے باعث سروے اسٹاف کی کمی شدید محسوس کی جا رہی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف درخواستوں کا سروے کیا جائے گا، تاکہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اگلے مرحلے میں کنکشن کی منظوری دی جا سکے۔ اس حوالے سے ابھی تک کسی حتمی فیصلہ کا اعلان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا
  • ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
  • پنجاب حکومت ریگولرائزیشن ایکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • سوئی ناردرن کمپنی کو چند روز میں 4 لاکھ درخواستیں موصول