عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، شیخ وقاص اکرام
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، شیخ وقاص اکرام WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے ان خبروں کی تردید کی جن میں عمران خان کی جانب سے قاسم اور سلیمان کو پاکستان نہ آنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، صرف تاریخ طے ہونا باقی ہے، بانی نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے قطعا نہیں روکا۔
اس کے علاوہ عمر ایوب کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں والد کے لیے مہم چلا رہے ہیں، ان کی مرضی ہے جب بھی آنا چاہیں آسکتے ہیں۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو پاکستان آنے سے
پڑھیں:
فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار، 3 بینک اکاؤنٹس منجمد
ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔
ملزم نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔
حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر شخص سے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وقاص علی نے رواں سال بھی جعلی 22 رکنی فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے بلوچستان کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
ایف آئی اے کی جانب سے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی اسمگلر گرفتار جعلی رجسٹریشن فٹ بال ٹیم وی نیوز