Daily Pakistan:
2025-11-03@10:56:17 GMT

ایف آئی اے نے 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

ایف آئی اے نے 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سال 2025 کے دوران اب تک انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 16 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز بھی شامل ہیں۔ جن میں یونان کشتی حادثات میں ملوث 91 انسانی سمگلر بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے  نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 955 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کی۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال 239 ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔انٹرپول کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیے گئے۔ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

فلم کی ریلیز سے متعلق جھوٹ بولنےپر ہاتھ جوڑ کا معافی مانگتا ہوں،بالی ووڈ اداکار عامر خان

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔عالمی اداروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: انسانی سمگلنگ میں ملوث

پڑھیں:

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔

ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار