راولپنڈی؛ شادی شدہ بیٹے کی والدہ سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ گوجر خان کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق شادی شدہ بیٹے نے والدہ سے نازیبا حرکات کیں جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
والدہ نے پولیس کو مقدمہ درج کروایا جس پر کارروائی کی گئی۔
مقدمے میں شادی شدہ بیٹے کی والدہ نے بتایا کہ بہو اور 27 سالہ بیٹا طاہر محمود گھر میں موجود تھے، لیٹی ہوئی تھی کہ بیٹے طاہر محمود نے غلط حرکات کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: خاتون کا قتل: لاش قبرستان لے جانے کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی
—فائل فوٹوراولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خاتون کے قتل کے واقعے میں پولیس نے خاتون کی لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتارذرائع نے بتایا ہے کہ شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مطابق قبرستان میں 15 سے زائد افراد موجود تھے۔ شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں انتظار کرتے رہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا۔
قتل کے الزام میں خاتون کے دوسرے شوہر کے والد سمیت 6 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے۔