حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں سے 5 افراد ریسکیو 5 لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں سوار 10 افراد میں سے 5 کو ریسکیو 1122 نے زندہ نکال لیا جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ تاحال لاپتا ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور موقع پر موجود ہیں۔ متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔ نالے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جھاری کس جھاری کس نالے حسن ابدال راولپنڈی ریسکیو 1122 ویگو ڈالا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جھاری کس جھاری کس نالے حسن ابدال راولپنڈی ریسکیو 1122 جھاری کس
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔