قصور میں بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گولی لگنے سے مخصوص اعضا سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
قصور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اپنا ہی پسٹل چلنے سے مخصوص اعضاء سے محروم ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ قصور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او کو 24 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، اس کے علاوہ ڈی پی او قصور معصوم بچی کے گھر بھی پہنچے جہاں انہوں نے بچی کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور گلدستہ پیش کیا۔
بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار، ہسپتال منتقل
ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او کو 24 میں گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،
ڈی پی او قصور معصوم بچی کے گھر پہنچے، سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور گلدستہ پیش کیا pic.
(جاری ہے)
قصور : کھارہ روڈ شاہ عنایت کالونی میں کمسن بچی کے ساتھ درندگی کی کوشش.. pic.twitter.com/S2EVgIP7Kl
— Ather Salem® (@AthSa01) July 27, 2025 بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ قصور کے علاقہ کھارہ روڈ شاہ عنایت کالونی میں پیش آیا، جس کے بارے میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا، جس کے نتیجے میں قصور میں بچی کے ساتھ درندگی کی کوشش کرنے والے درندے کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔قصور میں بچی کے ساتھ درندگی کی کوشش کرنے والے درندے کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا https://t.co/ldZX1QO1cP pic.twitter.com/2yS8x6wPEJ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 28, 2025 اس حوالے سے مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے مطلوبہ ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم کی شناخت ناصر علی کے نام سے ہوئی جو اوکاڑہ کا رہائشی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ نمبر 1027/25 بجرم 377B ت پ درج کرلیا گیا۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ درندگی ڈی پی او قصور نازیبا حرکات قصور میں بچی بچی کے ساتھ کی کوشش
پڑھیں:
کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مالک مکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم شبیر شربت والے اور مالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا، جبکہ ملزم شبیر کمرے میں بچے اور بچیوں کو لا کر نازیبا حرکات کرتا تھا۔
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔