تھرپارکر: 3 ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کیس کا ایک اور ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
تھرپارکر میں 3 ماہ قبل لڑکی کو قتل کر کے کنویں میں پھینکنے کے مقدمے میں تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا جبکہ تفتیش میں والدہ نے سارا واقعہ بیان کر دیا۔
19 اپریل کو لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں والد اور بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لڑکی کے قاتل باپ اور بھائی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔
گرفتار ملزم عمید نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی، ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم کو غیر قانونی تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔
ملزم برہان خان اس سے قبل ترکی سے ڈیپورٹ بھی ہوچکا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔