اسلام آباد؛ باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن ختم
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن ختم کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 6 روز تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لڑکی کی تلاش کی گئی تاہم لڑکی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔
لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی، تاہم لڑکی کی تلاش دریائے سواں میں جائے وقوعہ سے گورکھپور کے مقام تک کی گئی۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کی اسپیشلائزڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بوٹ پیٹرولنگ، انڈر واٹر سکوبا، مقناطیس پھینکنے اور پیدل سرچ کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے کہ لڑکی اپنے والد سمیت 22جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
واپڈا کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد ایک لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1450.17 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.017 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1169.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.541 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.121 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔