2025-07-28@16:07:29 GMT
تلاش کی گنتی: 30

«جولائی کو ہوگا»:

    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعتِ اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حقوق مارچ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، مولانا ہدایت الرحمان کو مظفرگڑھ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، حکومت سے گزارش کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان کو راستہ دیں، ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز ہے، پُرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکا جائے، یہ لانگ مارچ جمہوری عمل ہے، آئینی حدود کے دائرے میں ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو جوڑتی ہے، کچھ لوگ غلط...
    اشرف خان: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو ہوگا،  ٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی پر سروے رپورٹ جاری کردی ۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس۔30 جولائی کو ہوگاپالیسی کمیٹی اہم معاشی اعداوشمار کا جائزہ لے گیٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی سروے جاری کردیانیٹ ۔۔ 56 فیصد کی رائے میں شرح سود 50 سے 100 بیسز پوائنٹس تک کمی کی توقعات۔ 37 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقعسروے کے مطابق پچھلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا تھاکراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ کردیاساٹ ۔۔جاوید بلوانی...
     پاکستان نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کرے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ ہوگا جو فصلوں کی نگرانی، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، اس کے علاوہ یہ نیا سیٹلائٹ قدرتی آفات کی پیشگی وارننگ کی نگرانی بھی کرے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی اور سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی معاون ہوگا، نیا سیٹلائٹ ای او 1 اور پی آر ایس ایس کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا۔سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ بدھ  31 جولائی کو مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے گا ، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق پالیسی ریٹ 11فیصد میں 50 سے 150 بیسز پوائنٹس تک کمی کی جا سکتی ہے، جس کے بعد شرح سود 10 سے 10.5 فیصد تک آ سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال 2025-26 کی پہلی مالیاتی پالیسی میں سٹیٹ بینک محتاط رویہ اختیار کرے گا اور بتدریج کمی کی جائے گی۔ یہ اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا۔ادارہ جاتی شفافیت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے...
    اسلام آباد+لاہور(خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ بہت دور کا لفظ ہے ، افسوس حکومت نام کی رٹ بلوچستان اور خیبر پی کے میں بالکل بھی نہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ‘‘قومی مشاورت’’ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دن کے وقت بھی دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، ریاست اپنی ناکامیوں کا بوجھ ہم پر مت ڈالے ۔ یہ بدامنی ریاستی اداروں کی نااہلی ہے یا شعوری طور پر کی جا رہی ہے ، اس حوالے سے ہمیں جرأت مندانہ موقف لینے کی ضرورت ہے ، مسلح جدوجہد جائز نہیں۔...
    چھبیسویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سود کے مکمل خاتمے، معاشرتی اقدار کی روشنی میں قانون سازی، اور ریاستی ناکامیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر اپنے وعدوں پر قائم نہ رہی تو عدالت جانا پڑے گا، اور پھر حکومت کے لیے حالات آسان نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں ایک اہم نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے 35 نکات سے حکومت کو دستبردار ہونے پر مجبور کیا، جس کے بعد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سود کے مکمل خاتمے، معاشرتی اقدار کی روشنی میں قانون سازی، اور ریاستی ناکامیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر اپنے وعدوں پر قائم نہ رہی تو عدالت جانا پڑے گا، اور پھر حکومت کے لیے حالات آسان نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایک اہم نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے 35 نکات سے حکومت کو دستبردار ہونے پر مجبور کیا، جس کے بعد ترمیم 22 نکات تک محدود ہوئی، اور اس پر بھی ان کی طرف سے مزید اصلاحات تجویز...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کردیئے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔  فائرنگ گاڑی پر ہورہی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کر دیئے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان...
    زمین کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی بڑھتی رفتار کے سبب آج کا دن یعنی بدھ 9 جولائی سال کا سب سے مختصر ترین دن ہوگا۔ بی بی سی سائنس فوکس کے مطابق موسم گرما میں دن کے اوقات طویل ہوتے ہیں، لیکن نو جولائی کو زمین کا چکر عمومی دورانیے سے 1.3 ملی سیکنڈ پہلے مکمل ہوگا۔ ہماری زمین کو اپنے محور کے گرد چکر مکمل کرنے میں 24 گھنٹے یا 86 ہزار 400 سیکنڈ لگتے ہیں۔ تاہم، یہ رفتار معمولی مقدار میں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ ان تبدیلیوں کو ٹریک کرنے کے لیے بنائی گئی ’انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹمز سروس (آئی ای آر ایس) دن کی طوالت کی مسلسل پیمائش کرتی ہے۔ 2020 میں...
    وفاقی حکومت کے پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پینشنرز پر ہوگا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہے، یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پینشنرز پر بھی اطلاق ہوگا۔وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم، نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔رواں مالی سال ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی۔
    آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو...
    کراچی: پاکستان ائیرلائن (پی آئی اے) کا بعد حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا اور اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن تواترسے جاری ہے اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے، بعد ازحج آپریشن کےدوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعدازحج آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے، بعدازحج آپریشن کے لیےقومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320...
    ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لاہور: ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیارہے ، قومی ٹیم یونس خان کی قیادت میں اِن ایکشن ہوگی، 18 جولائی کوپہلے میچ میں میزبان انگلینڈ سے سامنا ہوگا۔ پاک بھارٹ ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔ کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ کا میلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار ہے، جہاں دنیا بھر کے لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اتر کر شائقین کو ماضی کی یادیں تازہ کرائیں گے۔ پاکستان کا پہلا مقابلہ 18 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے خلاف...
    پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں محرم الحرام 1447ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم محرم کل 27 جون کو ہوگا جبکہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار ہوگا۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں منعقد ہوئے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران مرکزی رویت...
    اسلام آباد:محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یکم محرم کل 27 جون کو ہوگا جب کہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے جب کہ اسلام آباد میں زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں ہوا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم کا چاند نظر...
    پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے، یوم عاشورہ 6 جولائی کو ہوگا۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے کئی علاقوں سےچاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد محرم الحرام کا مقدس مہینہ آج 26...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز 20 جولائی 2025 سے ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس سیریز کا ابتدائی شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے، جبکہ باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تینوں ٹی20 میچ 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) کا حصہ نہیں، بلکہ حالیہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران ہونے والی میٹنگز میں طے پائی۔ یہ دورہ، بنگلہ دیش کی رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے دورے کے بعد کیا جا رہا ہے،...
    ---فائل فوٹو رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت یہ گارنٹی دے کہ دوران حراست کسی کا قتل نہیں ہوگا۔ ہم ایوان کےاندر اور باہر ظالم کو ظالم اور جابر کہتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمانجماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ہم ایوان کےاندر اور باہر ظالم کو ظالم اورجابر کہتے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو، اس بل سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔
      لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی پر 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پرجلسے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ اتحاد کے نام پر ایک نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پوری امت کیلئے باعث کرب ہے۔  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذہبی جماعتیں مینار پاکستان جلسے میں شریک ہوں گی، فلسطین کی صورتحال پوری امت کیلئے باعث تشویش ہے، فلسطین کیلئے ملک بھر میں بیداری مہم چلائیں گے، حافظ نعیم نے انتہائی محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا،...
    رہنما جے یو آئی ف مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق 24، 25 اور 26 اپریل کو جلسہ کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔ 24 اپریل کو کندھ کوٹ سے انڈس ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 25 اپریل ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 26 اپریل کو ضلع سکھر میں موٹروے سکھر انٹرچینج پر احتجاجی دھرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں: کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، رانا ثنا اللہ مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق اگلے مرحلے میں تینوں مقامات پر مستقل دھرنا دیا جائےگا۔ جمعیت علما اسلام کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی، کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ وفاق ہوش کے ناخن...
    کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلمان حکمرانوں کو فلسطین کے حوالے سے غیرت سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو حکمرانوں کی پروا کیے بنا اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ کراچی میں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے عظیم الشان پروگرام منعقد کرکے عالم اسلام کو حوصلہ دیا اور فلسطین اور اہل غزہ کو مدد کا پیغام دیا ہے۔ فلسطین کے عوام کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ مظالم کے وقت میں آپ تنہا نہیں خون کے آخری قطرے تک آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے، یہ اجتماع اسلامی حکمرانوں کو حمیت کا پیغام دے...
    ایک بیان میں متحدہ علماء محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمران شجاعت علیؑ کو اپنا کر باوقار قوموں کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں، حب اہل بیتؑ وحدت امت کا مظہر ہے، مسلم امہ استعماری قوتوں کے خلاف حب اہل بیتؑ کے نکتہ پر متحد و بیدار ہوجائے، اہل بیتؑ سے محبت جز و ایمان و عداوت نفاق کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام امیر المومنین، فاتح خیبر باب العلم سیدنا مولیٰ علی المرتضیؑ کے یوم شہادت پر بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدا مین انصاری کی میزبانی، مرکزی بانی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت مرکزی سکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھانے میں چین کی شمولیت شامل ہے، ہم کسی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس میں سیکیورٹی ضمانت شامل نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات: ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ بدھ کے روز سعودی عرب کا شیڈول دورہ کریں گے جس کا تعلق امریکا روس ملاقات...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا ہے کہ پراکسی وار لڑتے لڑتے ہم خود کو کھوکھلا کر چکے ہیں اور مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون کی حیثیت موم کی ناک کی مانند ہے جسے جس طرف چاہیں موڑ دیا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  سیاست اور صحافت ہمیشہ ایک دوسرے سے وابستہ رہے ہیں، انسان قوانین بناتا ہے تو خاص معروضی حالات کو مدنظر رکھ کر بناتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ان کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ موجود نہیں ہے، ہمیں تکلیف ہوتی ہے جب ہم سنتے ہیں کہ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اگر بلوچستان کے عوام کو انکے بنیادی حقوق نہ دیئے گئے تو اسکا اثر پورے ملک پر پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ڈنڈے کے زور پر چلایا جا رہا ہے۔ جہاں عوام کی جان، مال اور عزت کسی طور محفوظ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مایوسی اور عوامی مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدامنی عروج پر ہے۔ طالب علم، مزدور، مسافر اور عام شہری بھی محفوظ نہیں...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں،یہ ہمارا ملک ہے اور اس میں امن چاہتے ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کرتے ہیں،آپ ہماری بات سمجھیں، ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) حکومت کے معیشت بہتر ہونے کے دعووں پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف معاشی اشاروں سے کام نہیں چلے گا، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک عام آدمی تک معیشت کی بہتری نہیں پہنچتی اس وقت تک عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صوبائی حکومتیں کیوں قانون سازی میں تاخیر کر رہی ہیں؟ جب قومی سطح پر ایک قانون بن چکا ہے تو صوبائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں، معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری ہماری آرزو ہے، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک روپے کی قدر کو تقویت نہیں ملے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں...
۱