پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ائیرلائن (پی آئی اے) کا بعد حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا اور اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن تواترسے جاری ہے اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے، بعد ازحج آپریشن کےدوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بعدازحج آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے، بعدازحج آپریشن کے لیےقومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
خراب موسم ،گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ
ویب ڈیسک :موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ اور ملک بھر کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔
اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔
محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری
ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔