وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے وزیر دفاعی پیداوار کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی صنعت میں سائنسی و تکنیکی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی دفاعی پیداوار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے زور دیا کہ ملکی ترقی کے لیے سائنسی و تکنیکی شعبے میں اختراعات اور خود انحصاری ناگزیر ہیں۔ دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی اور سائنسی شعبوں میں مشترکہ تحقیق، اختراعات اور صنعتی تعاون کو فروغ دے کر پاکستان کی تکنیکی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات‘ تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-12
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ اور تعلیمی تحقیق میں ڈچ تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈ کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے، پاکستان اور نیدرلینڈ کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے، پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔