پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول طے، پہلا میچ 20 جولائی کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز 20 جولائی 2025 سے ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس سیریز کا ابتدائی شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے، جبکہ باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
تینوں ٹی20 میچ 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) کا حصہ نہیں، بلکہ حالیہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران ہونے والی میٹنگز میں طے پائی۔
یہ دورہ، بنگلہ دیش کی رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے دورے کے بعد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔ وہ سیریز ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور نئے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان کے نئے دور کی شروعات تھی۔ بنگلہ دیش اس بار اپنے ہوم گراؤنڈ پر لٹن داس کی قیادت میں بدلہ لینے کی تیاری کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 میچ میں 3 سپر اوورز، نئی تاریخ رقم ہوگئی
پاکستان اس سیریز کے فوری بعد ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگا، جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکا میں ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔ بعد ازاں ٹیم 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلنے والی ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق ان ون ڈے میچز کو ممکنہ طور پر مزید ٹی20 میچز سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یہ تمام شیڈول اس لیے ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں آئندہ اہم ایونٹس جیسے کہ 2025 ایشیا کپ اور 2026 ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بہتر تیاری کرسکیں۔ دونوں دوروں کا مکمل اور حتمی شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2026 ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش پاکستان ٹی20 سیریز چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکا شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 2026 ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش پاکستان ٹی20 سیریز چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکا شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بنگلہ دیش
پڑھیں:
صدر ،وزیراعظم،چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے قومی ٹیم کے عزم، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جیت قومی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی کامیابیاں حاصل کرتے رہے گی۔
قومی کرکٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ امید ہے کہ ٹیم کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
چیئرمین پی سی محسن نقوی نے کہا کہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک شاندار ٹیم ورک، عزم اور جذبہ دیکھنے کو ملا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لڑکوں نے بین القوامی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کیا، اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج ہوگا
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔