وفاقی حکومت نے پینشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وفاقی حکومت کے پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پینشنرز پر ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہے، یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پینشنرز پر بھی اطلاق ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم، نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔
رواں مالی سال ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
2 سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوگا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو برسوں میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت اور وقعت میں نمایاں اضافہ ہوگا, انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سفری سہولیات بڑھانے اور پاسپورٹ نظام کو جدید بنانے کیلئے سرگرم ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلیو پاسپورٹ کا وعدہ کیا تھا، ہم اس سمت میں پیش رفت کر رہے ہیں۔ہم نے پاسپورٹ ریکنگ کے نظام پر کام کیا ہے تاکہ عوام کو سہولت ہو۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمان میں پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات سے بھی ویزا مسائل پر بات چیت جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے، مسائل بھی زیادہ ہیں ،ہم سب کی کوشش ہے کہ صحت مند کراچی ہو، کیونکہ صحت مند کراچی کا مطلب ہے صحت مند پاکستان۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے پر وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے،سیف سٹی جیسے نظام سے فیصل آباد میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
سندھ پولیس کو جرائم میں کمی پر کریڈٹ دینا چاہئے،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انکروچمنٹ کے خاتمے کیلئے سزا و جزا ضروری ہے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف بھی اس معاملے پر متوجہ ہیں،اسلام آباد میں انکروچمنٹ پر جرمانے بڑھا دیئے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دس دن پُرامن گزرے، موبائل سروس کی بندش کم سے کم رکھی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ ماہ قبل یہاں سے ڈالر سمیت دیگر اشیا اسمگل ہو رہی تھیں، مگر اب صورت حال قابو میں ہے۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اے آئی کسٹمز کلیئرنس، رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیکس نظام، سکیورٹی اور شہری سہولیات میں بہتری کے ذریعے پاکستان کو ایک بہتر مقام دلایا جائے۔