مریم نواز کے کسی ایک منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں،نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ ۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں،40 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل اس کی بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں 80 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 سے زیادہ منصوبے مریم نواز کی حکومت مکمل کر چکی ہے ،نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں، مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں، جہاں اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے ستر کروڑ روپے تک کے ریٹ طے ہو رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے وہ کرپشن نہیں کریں گے تو کیا کریں گے؟۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک ہے، عظمیٰ بخاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ننکانہ صاحب : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔
ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گڈ گورننس روشن مثال ہے، پنجاب حکومت ہر مذہبی موقع پر بہترین انتظامات یقینی بناتی ہے،فلڈ متاثرین کے لیے بحالی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، مقدس مقامات پر حاضری ہر مذہب کے ماننے والے کا حق ہے، پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب آنے والے تمام یاتریوں کو خوش آمدید کہے گی، فلڈ ایمرجنسی میں بروقت ایکشن سے بڑے نقصان سے بچاﺅ ممکن ہوا۔