فوجی فرٹیلائزر کا قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر کوئلہ گیسفیکیشن منصوبے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر کوئلہ گیسفیکیشن منصوبے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے جس کا مقصد ملک کے وسیع کوئلے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانا اور درآمد شدہ توانائی پر انحصار کم کرنا ہے۔کمپنی نے یہ معلومات منگل کو اپنے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران شیئر کی، جس میں بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف ایف سی کی انتظامیہ نے کہا کہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے لیے ابھی کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا، تاہم کسی بھی اہم پیش رفت کے بعد اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔پاکستان کے کوئلے کے ذخائر تقریباً 186 ارب ٹن کے قریب ہیں، جو اسے دنیا کے بڑے ذخائر رکھنے والے ممالک میں شامل کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جمعیت طالبات کے زیراہتمام شہر بھر میں “ینگ فرنٹیئرز کیمپ”
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان ، کراچی مقام کے شعبہ بزم گل کی جانب سے شہر بھر میں “ینگ فرنٹیئرز کیمپ” کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپس 69 مقامات پر منعقد ہوئے جن میں ایک ہزار سے زائد بچیوں نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران بچیوں کی فکری، اخلاقی اور جسمانی نشوونما کے لیے متنوع سرگرمیاں کروائی گئیں جن میں اسماء الحسنیٰ سیشنز، مباحثے، تحریری مقابلے، سیرت النبی ﷺ کے واقعات، مسلم قائدین پر لیکچرز، پوسٹر و ماڈل میکنگ اور مختلف کھیل شامل تھے۔کیمپ کا مقصد بچیوں کو ایک مثبت ماحول فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں، فکری و اخلاقی طور پر تربیت پائیں اور بزمِ گل کے تحت منظم ہوکر “نیک بنو، نیکی پھیلاؤ” کے پیغام کو عام کریں۔