سوئی سدرن گیس کمپنی کی میڈیا ٹیم کا سکھر پریس کلب کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی کی میڈیا ٹیم کا سکھر پریس کلب کا دورہ، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی اعلیٰ سطحی میڈیا ٹیم نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے، عوامی آگاہی مہمات، اور کمپنی کی سروسز میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کی میڈیا ٹیم میں گروپ جنرل منیجر شاہد شیخ، ڈپٹی جنرل منیجر میڈیا ریلیشنز و ترجمان سلمان صدیقی، منیجر میڈیا ریلیشنز سید صدف عباس، اور فوکل پرسن آفتاب مہیسر شامل تھے۔ ٹیم نے پریس کلب پہنچنے پر عہدیداران صدر آصف ظہیر لودھی، شہزاد تابانی، جلال الدین بھیو، سحرش کھوکھر، کامران شیخ، انس ملک، یاسر فاروقی، فاروق سومرو، سید جواد شاہ اور دیگر اراکین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندوں نے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی شعور اجاگر کرنے، توانائی کے مؤثر استعمال کی آگاہی پھیلانے، اور عوام تک درست معلومات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ وفد نے پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔میڈیا ٹیم نے گفتگو کے دوران کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو معیاری اور بلا تعطل گیس فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کمپنی گیس کے نظام کی بہتری، اپ گریڈیشن، اور نئے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے لیے پْرعزم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوئی سدرن گیس کمپنی میڈیا ٹیم کمپنی کی پریس کلب
پڑھیں:
سکھر: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع سکھر کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، نائب قیم علامہ حزب اللہ جھکڑوبھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-23