میئر سکھر کی زیر صدارت بلدیہ اعلیٰ کا 11واں عام اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-13
سکھر (نمائندہ جسارت)بلدیہ اعلیٰ سکھر کا 11واں عام اجلاس میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور حالیہ دنوں میں انتقال کرنے والے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا سے کیا گیا۔ اجلاس میں میئر اور ڈپٹی میئر نے نو تعینات میونسپل کمشنر پیر واحد بخش کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، یوسی چیئرمینز، خواتین ارکان اور مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ میئر سکھر نے جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے شروع ہونے والے آئندہ پروجیکٹس، اور نئے قائم شدہ سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام کام مکمل ہو چکے ہیں، صرف بجٹ کی منظوری باقی ہے جو جلد کروا لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کو مثالی شہر بنانا ان کا خواب ہے، اسی مقصد کے لیے کراچی میں سرکاری فارملٹیز، اعلیٰ حکام کو بریفنگز اور اہم اجلاسوں میں شرکت ناگزیر ہوتی ہے۔ شہر کے 32 پارکس میں جاری کاموں کا ذکر کرتے ہوئے میئر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف پارکس کا دورہ کرکے پیشرفت کا جائزہ لیا ہے اور جلد شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صفائی سے متعلق شکایات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی تفصیلی بریفنگ میں ہیومن ریسورس کی کمی اور کنٹریکٹ ملازمین کی محدود تعداد کو اصل مسئلہ قرار دیا گیا، جس پر میئر نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکومت سندھ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی اور فیصلہ کیا کہ منتخب نمائندگان شہریوں میں سوک سینس بیدار کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ کھلے عام کچرا پھینکنے کی روش کا خاتمہ ہو۔ ٹھیکیداروں کے بلز کی جانچ کے لیے گزشتہ اجلاس میں قائم کمیٹی کی شفاف جائزہ رپورٹ پیش کی گئی، جس میں اصل بلز سے نمایاں کٹوتیوں کے بعد سفارشات مرتب کی گئیں، اراکین نے ان سفارشات کی روشنی میں مختلف ایونٹس، گاڑیوں کی مرمت اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کی منظوری دی۔ اجلاس میں حکومت سندھ کے یوٹی افسران سے بھی ان کی اسائنمنٹس کے حوالے سے بریفنگ لی گئی اور انہیں ان کی قابلیت اور پوسٹ کے مطابق نئے اسائنمنٹس جاری کر دیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جماعت اصلاح المسلمین کا اختتامی اجلاس غلام قادر لاکھو کی زیر صدارت منعقد ہوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآبادکا اختتامی اجلاس ضلعی صدر خلیفہ پروفیسر غلام قادر لاکھو کی زیر صدارت ضلعی معاون صدر محمد حنیف کھتری کی رہائش گاہ لطیف آباد نمبر 5میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا ایجنڈا ضلعی جنرل سیکریٹری پروفیسر فیضان احمد طاہری نے پیش کیاجس میں سالانہ عرس مبارک سوہنا سائیں کنڈیارو میں پانی کے کیمپ اورسالانہ سیلیکشن پروگرام حیدرآبادکی ضلعی باڈی 2026کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،جس میں تمام ضلعی عہدیداران و معاونین نے ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی اور بہترین انداز میں مشاورت سے فیصلے کیے ۔ ضلعی جنرل سیکریٹری نے برانچز کے صدر اور جنرل سیکریٹریز سے گزارش کی کہ اپنی اپنی برانچ کے جنرل سیکریٹری ،فنانس سیکریٹری،اور پریس سیکریٹری تمام ریکارڈ لے کر 14دسمبر کو ضلعی آفس مرکز عمر اسلام گاڑی کھاتہ میں ضلعی جنرل سیکریٹری پروفیسر فیضان احمد طاہری کے پاس جمع کروائیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ جماعت اصلاح المسلمین کے قائدین2026کی ضلعی باڈی کی سیلیکشن کریں گے اورہر سال کی طرح اس سال بھی برانچز کے عہدیداران بیسٹ پرفارمنس تقریب ایوارڈزمنعقد ہوگی تاکہ ریکارڈ چیک کیا جائے اور بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ کے لیے عہدیدارکی سیلیکشن ہوسکے۔ جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام برانچز مرکز گھاڑی کھاتہ،مرکز محمدی ٹان میں عظیم و شان محفل زیر صدارت خلیفہ نثار احمد صدیقی ضلعی فنانس سیکریٹری خلیفہ محمد کاشف طاہری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں حیدرآباد کے مشہور معروف نعت خواں نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گل ہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔