گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان کی دو سرکاری گیس کمپنیاں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2025-26 کے لیے گیس کی مقررہ قیمتوں میں نمایاں اضافہ مانگ لیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے مجموعی طور پر 77 ارب روپے سے زائد کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے اوگرا سے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے خدشات پر اوگرا نے وضاحت کردی
اوگرا کو جمع کرائی گئی درخواستوں میں سوئی ناردرن نے فی ایم ایم بی ٹی یو 189 روپے اضافے کی سفارش کی ہے، جس سے اس کی اوسط مقررہ قیمت ایک ہزار 955 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی، جو اس وقت ایک ہزار 766 روپے 50 پیسے ہے۔
کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے لیے 52.
دوسری جانب سوئی سدرن نے فی ایم ایم بی ٹی یو 125.41 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔ اس کے مطابق اوسط مقررہ قیمت ایک ہزار 783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی جائے گی جو اس وقت ایک ہزار 658 روپے 55 پیسے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’گیس مہنگی کرو‘، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈیڈ لائن دیدی
کمپنی نے 24.04 ارب روپے کے خسارے کا ذکر کیا ہے اور اس کی وجوہات میں گیس کی خریداری کی بڑھتی لاگت، مالیاتی اخراجات اور فرسودگی کو شامل کیا گیا ہے۔
درخواست میں پچھلے سالوں کے 34.24 ارب روپے کے غیر وصول شدہ خسارے کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی اوسط مقررہ قیمت ایک ہزار 962 روپے 55 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جاتی ہے۔
اوگرا نومبر میں دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر الگ الگ عوامی سماعتیں کرے گی، سوئی ناردرن کے لیے 7 نومبر کو لاہور میں جبکہ سوئی سدرن کے لیے 11 نومبر کو کراچی میں سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کا ایک اور جھٹکا، گیس 291 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مجوزہ اضافہ بین الاقوامی خام تیل اور فیول آئل کی قیمتوں سے منسلک گیس لاگت کو پورا کرنے کے لیے ناگزیر ہے، اگر اوگرا نے منظوری دے دی تو گیس کے نرخوں میں ممکنہ اضافہ پہلے سے مہنگائی اور توانائی بلوں کے بوجھ تلے دبے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اوگرا پاکستان سوئی سدرن سوئی ناردرن گیس مہنگیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوگرا پاکستان گیس مہنگی فی ایم ایم بی ٹی یو ارب روپے ایک ہزار کے لیے
پڑھیں:
گیس کتنی مہنگی ہو رہی ہے؟
ویب ڈیسک : صارفین ہوجائیں تیار اور سردی سے قبل اپنی جیبیں گرم کر لیں کہ گیس ممکنہ طور پر مہنگی ہونے والی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کیلیے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ اوگرا ان درخواستوں کی 7 اور 11 نومبر کو سماعت کرے گا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط مقررہ قیمت 1955 روپے 50 پیسے اور سوئی سدرن گیس نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹِی یو مقررکرنے کی درخواست کی ہے۔
سوئی ناردرن کا مالی سال 26-2025 کے لیے مالی ضروریات کا تخمینہ 52 ارب 95 کروڑ سے زائد جب کہ سوئی سدرن کا یہی تخمینہ 24 ارب سے زائد لگایا گیا ہے۔
سوئی ناردرن نے ایل پی جی ایئرمکس منصوبے کی سبسڈی کی مد میں 58 کروڑ 20 لاکھ روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔ سوئی سدرن نے گزشتہ سالوں کے خسارے کی مد میں 34 ارب 25 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔
امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی