Jasarat News:
2025-10-30@03:37:28 GMT

ایس پی آر اے کاسالانہ اجلاس عام: عہدیداروں کاانتخاب

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کا سالانہ اجلاس عام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں 92 فیصد سے زائد ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران منیر ساقی، فقیر سلیم، شبیر لاشاری، اقتدار انور، عاطف حسین سمیت دیگر ممبران نے موجودہ عہدیداران پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد پیش کی کہ موجودہ باڈی کو آئندہ دو سال کے لیے برقرار رکھا جائے۔ قرار داد رائے شماری کے ذریعے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ووٹنگ کے بعد صدر کامران رضی، جنرل سیکرٹری اکرم بلوچ، نائب صدر حمید سومرو، جوائنٹ سیکرٹری ارباب چانڈیو، سیکرٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی وکیل راؤ اور آفس سیکرٹری سنجے سادھوانی کو دسمبر 2027 تک کے لیے منتخب کیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایک تولہ سونا مزید 3300روپے سستا ہو گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-18

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا مزید 3300روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4 لاکھ 30ہزار362روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 2829روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 966 روروپے کاہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 33ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4080ڈالرپر آگیا۔

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی ای چالان
  • جامعہ کراچی :گلشن نور اپارٹمنٹ کے قریب جھاڑیوں میں آتشزدگی
  • گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی گاڑی کراچی سے بازیاب
  • کاشف شیخ و دیگر کاپروفیسرابراہیم ‘ نصراللہ گورائیہ ‘نصراللہ رندھاواسے اظہار تعزیت
  • ایک تولہ سونا مزید 3300روپے سستا ہو گیا
  • ائرپور خود کش حملے کا کیس‘ملزمہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ
  •  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر ایک منٹ کی خاموشی
  •  سندھ لیبر فیڈریشن کے صدر شفیق غوری انتقال کرگئے
  • جمعیت طالبات کے زیراہتمام شہر بھر میں “ینگ فرنٹیئرز کیمپ”