پنجاب سیاحت و ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
حسن علی: حکومت نے صوبے میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے پنجاب سیاحت و ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا۔
بل کے تحت نئی اتھارٹی تشکیل دی جائے گی جس کے چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب جبکہ وائس چیئرپرسن وزیرِ سیاحت ہوں گے۔
بل کے متن کے مطابق سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی اتھارٹی کے ممبران کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔
اتھارٹی صوبے میں سیاحت اور ورثے کے فروغ کے لیے پالیسی اور گائیڈ لائنز طے کرے گی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر کام کرے گی۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
اتھارٹی کو سیاحتی مقامات کی میپنگ، ریکارڈ مرتب کرنے، ضابطہ اخلاق وضع کرنے، سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کرنے سمیت وسیع اختیارات حاصل ہوں گے۔
بل کے مطابق اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے گی اور سیاحتی مقامات کی واگزاری، انسپکشن ٹیموں کی تشکیل اور قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اختیار بھی رکھے گی۔
اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوگا جبکہ آڈیٹر جنرل اس کے مالی امور کا آڈٹ کرے گا۔
بل کو دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جس کی رپورٹ کے بعد اسے اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، اور حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان دیں گے۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.