data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے کچھ سیاسی جماعتوں کو بنایا گیا۔ سیاست یا مذہب کی آ ڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک کو جلانا قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہبی جماعت نے ایسے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے۔سیاست کرنا سب کا حق ہے، مذہبی جماعتیں بھی سیاست کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب دوسروں پر بلاجواز حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ دیکھنا چاہیے کہ ایک جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

مریم کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے لیڈر نے کارکنوں کو نہتے لوگوں پر حملوں پر اکسایا۔ پنجاب حکومت اور اداروں کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کا جان ومال اور عزت محفوظ رہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے پر اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کیا گیا۔ غزہ کے نام پر پرتشدد احتجاج کرکے عوام کو تکلیف پہنچائی گئی۔ کیا احتجاج کرنے والوں کو فلسطین سے ہمدردی تھی؟۔ فلسطینی عوام جشن منا رہے تھے اور انتشاری ٹولہ لوگوں پر تشدد کر رہا تھا۔ بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ستھرا پنجاب کی گاڑیاں جلا دی گئیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کو غزہ احتجاج کے دوران گولی ماری گئی۔ شرپسند جماعت نے لوگوں کے ذہنوں کو زہرآلود کیا۔ کسی بھی جماعت کو کیلوں والے ڈنڈوں اور اسلحے سے لیس نہیں دیکھا۔ کالعدم جماعت کے دفتر سے کروڑوں روپے اور اسلحہ پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی، اہل تشیع سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے بھی اجتماعات کیے، لیکن پنجاب حکومت نے ہمیشہ ہر طرح کی سیکورٹی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ عشق نبی ﷺ کی اصل روح کو سمجھانا علماءکرام کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب ہتھیار اٹھائے وہ سیاسی جماعتوں سے باہر نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے تو ان کا زوال شروع ہوگیا۔ ہم پر ظلم وجبر کیا گیا تو ہتھیار نہیں اٹھائے۔ کسی صورت جلاﺅ گھیراﺅ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ اڈیالہ میں بیٹھا شخص 600 افراد کی ہلاکت کا ٹوئٹ کرتا ہے۔ اڈیالہ میں بیٹھا شخص وہاں بیٹھ کر اپنی سیاست کے لئے مذہب کو استعمال کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز

پڑھیں:

مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-08-8

 

لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سیپنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پا گئے۔ ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے  حل کیلیے 4 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو مرکزی کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی، ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کردیا۔مسائل کے حل کے لیے قائم کردہ کمیٹیوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی اور سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی شامل ہیں، کمیٹیاں ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کر کے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندے آئندہ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز سامنے لائیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
  • نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، عطا تارڑ
  • مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات
  • پنجاب میں بلاول بھٹو کی آمد پر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو
  • پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز