پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کااختتام
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی،پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی اور امن و استحکام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
ایس پی آر اے کاسالانہ اجلاس عام: عہدیداروں کاانتخاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کا سالانہ اجلاس عام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں 92 فیصد سے زائد ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران منیر ساقی، فقیر سلیم، شبیر لاشاری، اقتدار انور، عاطف حسین سمیت دیگر ممبران نے موجودہ عہدیداران پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد پیش کی کہ موجودہ باڈی کو آئندہ دو سال کے لیے برقرار رکھا جائے۔ قرار داد رائے شماری کے ذریعے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ووٹنگ کے بعد صدر کامران رضی، جنرل سیکرٹری اکرم بلوچ، نائب صدر حمید سومرو، جوائنٹ سیکرٹری ارباب چانڈیو، سیکرٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی وکیل راؤ اور آفس سیکرٹری سنجے سادھوانی کو دسمبر 2027 تک کے لیے منتخب کیا گیا۔