ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیے کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جمہوریہ ترکیے کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر عطا تارڑ بھی تقریب میں موجود تھے۔

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ترک صدر طیب اردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیے کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، کمال اتاترک نے جدید ترکیے کی بنیاد رکھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ ترکیے کے

پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں: ترک سفیر عرفان نذیر اوگلو

---فائل فوٹو 

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات کی تاریخ بہت پرانی اور پختہ ہے، ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

اسلام آباد میں ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سفیر عرفان نذیر اوگلو نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ ترکیہ کے قومی دن کی تقریبات کی ہدایات دیں، ہم آج بھی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ دوستی مزید پختہ اور مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی، ہمیں قائداعظم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت اور تجارت کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے، سیاحت، تجارت اور دفاع میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، ہمیں اس بات کا ادراک ہے، ہم پاکستان کی اس ضمن میں ہر ممکن مدد کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ تقاریب اور جشن پورا ہفتہ جاری رہے گا، کل پی این سی اے میں ترکیہ کی ثقافت کے مطابق موویز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس فرینڈشپ ویک کا اختتام کنونشن سینٹر میں گرینڈ تقریب سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات اور دوستی کی تاریخ بہت پرانی ہے، پاکستانیوں کے دل ترکیہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جب پاکستان بنا تو ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

رانا مشہود خان نے یہ بھی کہا کہ معرکۂ حق سمیت جب پاکستان کو ضرورت پڑی ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، اقوامِ متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا، ترکیہ اور پاکستان میں قدرتی آفات کے موقع پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکیے کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے
  • دورہ سعودی عرب مکمل؛ وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے اسلام آباد روانہ
  • پاکستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں: ترک سفیر عرفان نذیر اوگلو
  • ترکیے کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں: شہباز شریف
  • ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم شہباز شریف