حکومت کو تڑی لگانے کی بجائے جمائمہ سے رابطہ کر کے بچوں کے پاسپورٹ ویزے کیلئے مانگنے چاہیے تھے: نصرت جاوید
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہاہے کہ جب یہ اطلاع پھیلی کہ قاسم اور سلیمان آ رہے ہیں تو حکومت کو اپنے سفیر کو حکم دینا چاہیے تھاکہ وہ جمائمہ سے رابطہ کرے اور پوچھے کہ بچے کب آنا چاہتے ہیں اور پاسپورٹ مانگ کر انہیں ویزا جاری کرتے ۔
تفصیلات کے مطابق نصرف جاوید نے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کا نام قاسم ہے ، محمد بن قاسم نہیں ہے ، میرا اپنا خیال ہے کہ حکومت بیوقوف ہے ، ان کو یہ اطلاع سنتے ہی اپنے سفیر کو حکم دینا چاہیے تھا، وہ فوری طور پر جمائمہ بی بی سے رابطہ کرتا اور کہتا کہ یہ بچے کب جانا چاہ رہے ہیں براہ مہربانی ہمیں پاسپورٹ دیں تاکہ ہم ویزا دیں اور وہ جائیں، انہوں نے یہ کہنے کی بجائے تڑی لگانا شروع کر دی کہ آئیں گے تو یہ ہوگا۔
قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، سیٹلائٹ تصاویر میں تباہی کے واضح ثبوت
نصرت جاوید کا کہناتھا کہ جو بھی آدمی ہمارے ملک میں حکومت میں جاتا ہے اس کے دماغ کو کچھ ہو جاتاہے ، اس کا فائدہ اٹھا کر جمائمہ بی بی نے ایک ٹویٹ کر دیا وہ ابھی گھوم رہاہے ، میں آپ کو یہ بتا سکتاہوں کہ عمران خان کے بیٹے امریکہ ضرور جارہے ہیں، وہاں وہ لوگوں کو ملیں گے ، 2012 میں جب عمران خان جنوبی وزیر ستان ڈرونز کے خلاف مارچ کرنے گئے تھے ، اس پر ڈاکیومنٹری بنی تھی اور اس کا خرچہ جمائمہ نے اٹھایا تھا، یہ لوگ ان کی ملاقاتیں امریکہ میں کروائیں گے ، قاسم اور سلیمان کا دو بڑے معروف ٹی وی اینکرز انٹرویو بھی کریں گے۔
عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد کا معاملہ، رضوان رضی نے دلچسپ قصہ شیئر کردیا
حکومت کا چاہیے تھا کہ لندن سفارتخانے سی کہتی کہ خود جمائمہ سے رابطہ کریں اور دونوں بیٹوں کے پاسپورٹس منگوا کر ویزا جاری کرتے تاکہ وہ پاکستان آکر اپنے والد عمران خان سے مل لیں۔۔
سینئر صحافی نصرت جاوید کا صائب مشورہ جو کسی نے ماننا نہیں۔۔@javeednusrat pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نصرت جاوید
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔