بھارت میں الیکشن مہم کے دوران سیاسی رہنما کی صحافی کو رشوت، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما راجیش رنجن عرف پپو یادو نے دوران انٹرویو ہی صحافی کو پیسے پکڑائے جس پر صحافی نے کہا کہ یہ تو ان کا پیار ہے اور اس دوران کیمرہ بھی آن رہا۔
پیسے لینے کے بعد صحافی نے کہا کہ پپو یادو غریبوں کے مسیحا ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کمیرہ مین پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر فوکس کرو۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ خرم اقبال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کا کانفیڈنس لیول چیک کریں، بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما نے دوران انٹرویو مٹھی پیسوں سے گرم کر دی، کیمرہ بھی آن رہا، انٹرویو بھی چالو رہا، کمال کر دیا۔
بھارتی صحافی کا کانفیڈنس لیول چیک کریں، بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما نے دوران انٹرویو مٹھی پیسوں سے گرم کر دی، کیمرہ بھی آن رہا، انٹرویو بھی چالو رہا، کمال کر دیا۔۔!!pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 28, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ضمیر بیچنے کا وہ لمحہ تھا جب کیمرہ تو آن تھا، مگر کردار آف ہو گیا تھا۔
یہ ضمیر بیچنے کا وہ لمحہ تھا جب کیمرہ تو آن تھا، مگر کردار آف ہو گیا تھا۔ https://t.co/zexUlLm86S
— Chart Sufi (@levelsandlines) July 28, 2025
ایک بھارتی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر سیاستدان بدعنوان ہیں اور یہ تو انتہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پڑھ لوگ وہ سب کچھ سچ مان لیتے ہیں جو کوئی رپورٹر انہیں بتاتا ہے۔
Amist politicians are corrupt and this is the height. Uneducated people will believe anything any reporter tells them. ???? SAD.
— Ashok kumar Bhandari (@Ashokku41775318) July 28, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی الیکشن بہار پپو یادو رشوت صحافی رشوت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی الیکشن بہار رشوت صحافی رشوت الیکشن مہم کے دوران سیاسی رہنما کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔